Home » یو ایم ٹی میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

یو ایم ٹی میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

by ONENEWS

یو ایم ٹی میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

لاہور (سٹی رپورٹر)ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن کے تحت یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یو مِ پیدائش کے حوالے سے قائد ویک کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے،جس میں قائد ملت محمد علی جناح کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال کر طلباء کو قائد کی پاکستان بنانے کیلئے تاریخی جدو جہد سے آگاہ کیا گیا۔ تقرب کا افتتاح بانی/ صدر ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن ابراہیم حسن مراد نے مینجر ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن صدف زبیرکے ہمراہ رِبن کاٹ کر کیا۔ قائد ویک کے حوالے سے  چار روز چلنے والی تقریبات میں ملی نغمے، بچوں کی طرف سے پیش کے گئے سٹیج ٹبلوزاور تقریری مقابلوے اور نمائش منعقد کی جائیں گی۔ ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن کے نظریے کے مطابق یوم قائد تمام پاکستانیوں کے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 25 دسمبر ہمارے قومی باپ کا یوم پیدائش ہے اور انکی ہی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔ بانی/ صدر ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن ابراہیم حسن مراد نے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے قائد ملت محمد علی جناح کو پاکستان کاتصورپیش کرنے اورپھراس خواب کوعملی جامہ پہنانے پر خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاکستان امن اور سلامتی کا ہمیشہ قائم رہنے والا گہوارا ہے جہاں محب الوطن قوم خدمت،قربانی، اور ایثار کے جذبے سے سرشار ہے۔ ابراہیم مراد نے یہ بھی بتایا کہ ستارہ وحلال فا ؤ نڈیشن کا مقصد قائد اعظم اور علامہ اقبال کی امنگوں اور افکارکا ادراک کرنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم آج مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے ہم اسکی عظمت، وقار اور سلامتی کا بھر پور خیال رکھیں گے۔ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ہو کر قائد اعظم کے نعرے ایمان -اتحاد-تنظیم کے نعرے پر یقین رکھتے ہوئے دل و جان سے ملکِ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے طلبا ء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں میں قائد اعظم کی بتائی تعلیمات کے مطابق حب الوطنی کا جذبہ سر شار ہونا چاہیئے کیونکہ پڑھا لکھا نوجوان ہی قائد اعظم کے افکار کی تر جمانی کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستارہ و حلال فا ؤ نڈیشن اس بات کی آگاہی پیدا کرتا ہے کہ ہمارے نو جوان ملکی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ قائد ملت کا قول ہے کہ علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

مزید :

رائےکالم




Source

You may also like

Leave a Comment