کولاج:سماء ڈیجیٹل
بھارتی اداکارواں نے ریاست اُترپردیش میں 50 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پرقومی کمیشن برائے خواتین کی ایک رُکن کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز 3 افراد نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔ بیٹے کے بیان کے مطابق والدہ روزانہ عبادت کیلئے جاتی تھی اور اتوارکی شام بھی گھر سے نکلی تھیں جس کے بعد واپس نہ لوٹیں۔
معاملے پرنیشنل کمیشن فارویمن کی رُکن چندرمکھی دیوی کے بیان کو زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی خاتون کو موردالزام دینے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
چندرمکھی دیوی کے مطابق خاتون رات کو باہرنہ نکلتی تواجتماعی زیادتی اور قتل سے بچ سکتی تھی۔ انہوں نے کہا ” خواتین کو ایسے اوقات میں باہرنہیں جانا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر خاتون اپنے گھر سے اکیلے نہ نکلی ہوتی یا ان کے ساتھ مرد یا کوئی بچہ ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہیں آتا”۔
خاتون رکن کے اس بیان پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، غم وغصے کا اظہارکرنے والوں میں اداکارہ پوجا بھٹ، ارمیلا ماٹونڈکر اور تاپسی پنو سمیت دیگرشامل ہیں۔
پوجا بھٹ نے چیئرپرسن این سی ڈبلیو ریکھا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ، ” کیا آپ اس معاملے میں خاتون رکن کے بیان کی حامی ہیں؟ برائے مہربانی واضح کریں کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ متاثرہ خاتون نے مندرجانے کیلئے غلط اوقات کا انتخاب کیا تھا ؟”۔
قابل احترام NCWIndia ٹویٹ ایمبیڈ کریں کیا آپ اپنے نمائندے کے اس بیان کے ساتھ ساتھ بدunن عصمت دری کے معاملے کے تناظر میں کھڑے ہیں؟ براہ کرم واضح کریں کہ کیا آپ اپنے نمائندے سے اتفاق کرتے ہیں کہ متاثرہ شخص کسی معبد میں مندر کی زیارت کے لئے نکلنے میں اور اس وقت اس نے غلطی کی تھی۔ https://t.co/45OosCgLu5
– پوجا بھٹ (@ پوجا بی 1972) 7 جنوری 2021
ریکھا شرما نے جواب میں لکھا “مجھے نہیں معلوم ہماری ممبر نےایسا کیوں کہا لیکن خواتین کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ جب اور جہاں چاہیں جاسکتی ہیں۔ خواتین کے لئے مقامات کو محفوظ بنانا معاشرے اور ریاست کا فرض ہے” ۔
اداکارہ نے فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کہ چندرمکھی فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں گی۔
ارمیلا نے تبصرہ کیا “یہ ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے اور تب تک بہتری کی امید نہیں، عورتیں دوسری خواتین کومورد الزام کیسے ٹھہراسکتی ہیں”۔
یہ ذہنیت ہے جس کو اندر سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے..اب تک بہتری کی امید نہیں ہے women عورتیں صرف دوسری خواتین کو اس طرح کا شکار کیسے کرسکتی ہیں..صادق بدقسمتی سے
NCWIndia ٹویٹ ایمبیڈ کریں https://t.co/xMNE9yFUJ2– ارمیلا ماٹونڈکر (#UmilaMatondkar) 7 جنوری 2021
اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ”اگر اس ملک میں ایسی سوچ رکھنے والے افراد وجود نہ رکھتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا”۔
اگر اس ملک میں اس کی طرح کی سوچ رکھنے والے افراد موجود نہیں ہوتے تھے تو یہ آسی گھٹنا نہیں ہوتی۔ # بے ہودہ #شرم https://t.co/Zcs7iYaaWV4
– تپسی پین (taapsee) 7 جنوری 2021
خاتون کے اہل خانہ نے مندر کے پجاری اور ساتھیوں پرعصمت دری اور قتل کا الزام عائد کیاتھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان میں سے د کو منگل کی رات گرفتارکرلیا گیا تھا تاہم پجاری فی الحال مفرور ہے۔
دوسری جانب چندرمکھی دیوی نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔
#توڑنے | غم و غصے کے بعد ، این سی ڈبلیو کے رکن ، چندر سومی دیوی ، بدعین کیس سے متعلق اپنے بیان کو واپس لے گئیں# 7At7 کے ساتھ ٹویٹ ایمبیڈ کریں # باداunن #NCW #اتر پردیش pic.twitter.com/QQ9ZVOQ26B
– انڈیاٹوڈے (@ انڈیاٹوڈے) 7 جنوری 2021
اس سے قبل پاکستان میں بھی لاہور موٹروے زیادتی کیس کے بعد سابق سی سی پی لاہورعمرشیخ پر بھی اسی قسم کا بیان دینے کے باعث شدید تنقید کی گئی تھی۔
نو ستمبر 2020کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کی گاڑی خراب ہونے 2 افراد شیشے توڑ کر زبردستی اسے جنگل میں لے گئے تھے جہاں بچوں کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واقعے کے بعد اس وقت کے سی سی پی اوعمر شیخ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خاتون کو رات کے وقت سفرنہیں کرنا چاہیے تھا، اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامناکرنا پڑا تھا۔
.