اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں چاقو بردار مسلح شخص نے چھ افراد کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسے گولی سے مارا دیا۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے، جس نے حملہ آور کو قابو کیا۔
اسکائی نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ کے بعد شہر کے مرکزی حصے کے ایک ہوٹل میں خون سے لت پت کئی افراد کو دیکھا گیا، جنہیں ایمرجینسی سروس کے اہل کار ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے تھے۔ اس نے بتایا کہ حملے کے چند منٹ کے اندر ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
Glasgow knife attack. pic.twitter.com/NYMviJ2tfu
— Ringo Lennon (@Ringo_Lennon123) June 26, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا ہے، جب کہ اس سے قبل کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ چاقو کے حملے میں دو لوگ بھی مارے گئے ہیں۔
سکاٹ لینڈ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی تھی اور وہ مرچکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلے میں انہیں مزید کسی شخص کی تلاش نہیں ہے۔ اور انہیں یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام چھ افراد مرد ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔ صرف ایک پولیس اہل کار کو گہرا زخم آیا ہے۔ تاہم، اس کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
Well said!👍 #glasgowattack pic.twitter.com/Brbmenq4lI
— Steve Heir (@SteveHeir1) June 26, 2020
جان نامی شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ میں ہوٹل میں اپنے کمرے میں تھا کہ اچانک نیچے سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں۔ میں خوف زدہ ہو کر نیچے کی طرف بھاگا، جب نیچے پہنچ کر میں نے لفٹ کا دروازہ کھولا تو ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ریڈیسن کا میں واقع یہ پارک ان ہوٹل کرونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں پناہ کی اجازت سے متعلق درخواست دینے والوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے متعلق حکام نے پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر دیا تھا۔