Home » کیاایسرابالجیک پھولوں کےشہرپشاورمیں ہیں؟

کیاایسرابالجیک پھولوں کےشہرپشاورمیں ہیں؟

by ONENEWS

تصویری: اسبرالجک / انسگرام

پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈزقائم کرنے والے تُرک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی” کے کئی کردار پاکستان آچکے ہیں، اور اب اطلاعات ہیں کہ حلیمہ سلطان کا مرکزی کرداراداکرنے والی اداکارہ ایسرا بالجیک بھی پھولوں کے شہر پشاورمیں موجود ہیں۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل کیڈیوائس ویومیکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈرمقرر کیے جانے کے بعد ایسرا کوٹیلی کام سروس پروائیڈر جازنے بھی اپنا برانڈ ایمبیسڈرمقررکیا، حال ہی میں انہوں نےمعروف فیشن برانڈ کھاڈی کیلئے بھی فوٹوشوٹ کروایا تاہم کسی بھی پراجیکٹ کیلئے وہ پاکستان نہیں آئیں۔

اداکارہ کی تازہ ٹویٹ نے ان کے مداحوں کو ایک خوشگوارحیرت سے دوچارکرنے کے ساتھ ساتھ ماضی میں سرگرم ان اطلاعات کو بھی ایک بارپھر تقویت دی کہ ایسرا اس بارپاکستان سپرلیگ کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈرہوں گی۔

اس سے قبل جولائی 2020 میں پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ارطغرل کے ہیرو انجن التان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے سے متعلق رائے مانگے جانے کے بعد ایسرا کوبرانڈ ایمبیسڈربنانے کاعندیہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا تھا ”کیسا لگے گا اگرہم یہی آفرحلیمہ سلطان کو بھی کریں ”۔

جاوید آفریدی کی ٹویٹس کے بعد ٹوئٹر صارفین میں سے بیشتر نے لکھا کہ ہم ان دونوں کو زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر دیکھنا چاہتے ہیں، کئی ایک نے تو اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ ارطغرل کی پوری کاسٹ کو ہی بلالیا جائے۔

جواب میں ایسرانے بھی اپنی ٹویٹ میں جاوید آفریدی اورپشاورزلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاتھا ” میں آپ کے ساتھ جلد اچھی خبرشیئرکروں گی۔

اب ایسرا بلگیچ نے ٹوئٹرپراپنی ٹویٹ اورانسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاورکی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” پھولوں کا شہر”۔

ایسراکی ٹویٹ کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی یہی جملہ ٹویٹ کیا۔

گو فی الحال یہ بات حتمی نہیں کہ ایسرا 20 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پشاورزلمی کی برانڈ ایمبیسڈرہوں گی تاہم ان دونوں ٹویٹس سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ ممکنہ طور پر ایسرا پشاور میں موجود ہیں۔

بیشترنے اس حوالے سے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹس کیں۔

ڈرامہ ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جس میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

.

You may also like

Leave a Comment