مانچسٹراورساؤتھ ہمپٹن کےکرکٹ گراؤنڈ ميں کروناکاکوئی خوف نہيں
انگلينڈ کو کرکٹ کےلئے محفوظ ملک قرار دےديا گيا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 جون کے بعد سے 702 افراد کے کرونا ٹيسٹ کرائے اور سب کے نتیجے منفی آئے۔
انگلينڈ کا بائیو سیکیور ماحول بہت محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ مانچسٹر اور ساؤتھ ہمپٹن کے کرکٹ گراؤنڈ ميں کرونا کا کوئی خوف نہيں ہے۔
سرکاری بیان: CoVID-19 ٹیسٹ
– انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (@ ای سی بی_کرکٹ) 24 جون ، 2020
انگلش بورڈ نے مانچسٹر کے اولڈ ٹريفورڈ اور ساؤتھ ہمپٹسن کےايجئز بال کرکٹ گراؤنڈ ميں بائيو سيکيور ماحول بنايا تاکہ کرکٹ کی واپسی کو يقينی بنايا جاسکے۔
ويسٹ انڈيز اور انگلينڈ کی ٹيميں بھی بائيو سيکيور ماحول ميں پريکٹس کررہی ہیں۔ای سی بی نے 3 جون سے 23 جون تک 702 ٹیسٹ کيے،کرکٹرز سميت گراؤنڈ اسٹاف، ہوٹل ملازمین اور آفيشلز کے ٹیسٹ ہوئے اور تمام 702 ٹيسٹ منفی آئےجس کے بعد انگلش بورڈ نے مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن دونوں گراؤنڈ کو کرکٹ کےلئے محفوظ قرار دے ديا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز بھی مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن گراؤنڈ میں ہوں گے۔