Home » کرونا ویکسینیشن، کراچی سمیت 6 شہروں میں 15 مراکز قائم

کرونا ویکسینیشن، کراچی سمیت 6 شہروں میں 15 مراکز قائم

by ONENEWS

فوٹو: آن لائن

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل بدھ (3فروری) سے ہوگا، کراچی سمیت 6 شہروں میں 15 ایڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز  قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں کرونا ویکسین 3 فروری سے شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں کرونا کیخلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی گئی ویکسین سائنوفارم وائرس کیخلاف 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسین کیلئے کراچی کے تمام اضلاع کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے، شہر قائد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی، اربن ہیلتھ سینٹر ملیر، اوجھا اسپتال، قطر اسپتال، جناح اسپتال، خالق دینا ہال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد، ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اور چلڈرن اسپتال میں ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

کراچی کے علاوہ جامشورو، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد اور سکھر میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

کراچی

سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 4910

سیسی اسپتال ملیر

گنجائش: 1200 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 4170

ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

آغا خان یونیورسٹی اسپتال

گنجائش: 1900 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 7490

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، اورنگی ٹاؤن

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 5853

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 2590

سندھ گورنمنٹ اسپتال، نیو کراچی

گنجائش: 1200 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 2382

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 2541

جے پی ایم سی

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 12425

خالقدینا ہال

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 10639

لمس، جامشورو

گنجائش: 2400 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 38400

سی ایم سی اسپتال، لاڑکانہ

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 19477

نیو ڈی ایچ کیو بلڈنگ، میرپور خاص

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 13895

ایم سی ایچ سینٹر سوسائٹی، نوابشاہ، شہید بینظیر آباد

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 16154

آئی ایچ ایس اسپتال، لیبر فلیٹس سکھر

گنجائش: 1800 ڈوزز روزانہ

ہیلتھ ورکرز کی تعداد: 18280

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3فروری سے کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے، انہیں ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنیوالے ہیلتھ کیئر ورکز کو بھی پہلے مرحلے کی ویکسینیشن میں شامل کیا جائے گا، ویکسین کی ٹریسنگ کیلئے نیشنل امیونائزیشن مانیٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈیٹا مرتب کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد جبکہ دیگر شہریوں کو آخری مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی، آخری مرحلے میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد سندھ کے تمام اضلاع تک بڑھادیں گے۔

واضح رہے کہ چین سے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوارکیں لے کر خصوصی طیارہ آج بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا ہے، یہ ڈوزز چین نے پاکستان کو عطیہ کی ہیں جبکہ کوویکس نے بھی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

You may also like

Leave a Comment