Home » کرونا وائرس کے باعث ریلیز نہ ہونے والی پاکستانی فلمیں

کرونا وائرس کے باعث ریلیز نہ ہونے والی پاکستانی فلمیں

by ONENEWS

سال 2020 اختتام کے قریب ہے تاہم عالمی وباء کرونا وائرس جہاں بہت سارے شعبوں کو متاثر کیا وہیں متاثر کیا۔ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس، ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی نے باعث فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو پریشانی کا سامنا ہے ساتھ ہی شائقین تھیٹر میں فلمیں دیکھنے سے قاصر ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم جیسے نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو پر چند فلموں کا پریمیئر کیا گیا ہے لیکن پاکستانی فلموں میں ایسا نہیں ہوا۔ پاکستان میں اب فلمسازوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لئے ویب سیریز تیار کرنا شروع کیں ہیں۔

اگر سال 2021 میں کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو مندرجہ ذیل فلمیں سنیما گھروں کی رونق بنیں گی ۔

دا لیجنڈ آف مولا جٹ

فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ایک ایسی فلم ہے جو ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار رہی، تنازعات ختم ہوئے تو کورونا کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ریلیز نہ ہو سکی۔

فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جب کہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

قائداعظم زندہ باد

قائداعظم زندہ باد’ میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے، اس فلم کی شوٹنگ اگست 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔

تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اب تک فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکا، اس فلم میں ماہرہ خان پہلی مرتبہ اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

قائداعظم زندہ باد’ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

زندگی دیکھو

پاکستان کے مقبول ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو متعدد پابندیوں کے باجود آخر کار اسکریننگ کی اجازت مل گئی تاہم کرونا وائرس کے باعث فلم تاحال ریلیز نہیں کی جاسکی۔

فلم ’زندگی تماشا‘ رواں برس 24 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم کی ریلیز تینوں سینسر بورڈز سے منظوری کے باوجود بھی روک دی گئی تھی۔

زندگی کے تلخ حقائق اورنشيب و فرازلیے گلی محلوں میں بسنےوالے عام کرداروں کے گرد گھومتی اس فلم ميں روایتی موسیقی کو اچھوتے انداز میں فلم بينوں کے لئے پيش کيا گيا ہے ۔

فلم زندگی تماشا کی زیادہ شوٹنگ پنجاب میں ہوئی ہے۔ مرکزی کرداروں میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

کملی

اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم کملی کے لئے دوبارہ کام شروع کردیا ہے،گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں فلم کی دبنگ ریکارڈ کروا رہی ہیں۔

فلم متوقع طور پر رواں برس جولائی میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور تاحال ابھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ فلم کی ڈبنگ کیلئے ریکارڈنگ بوتھ میں موجود ہیں۔

میں نشے میں ہوں

اداکار عمران اشرف کی ڈیبیو فلم ’دم مستم ‘بھی اسی فہرست کا حصہ ہے جو آئندہ دنوں میں ریلیز کی جائیگی ۔

فلم کے ڈائریکٹر محمد احتشام الدین ہیں جن کی بطور ڈائریکٹر گزشتہ فلم “سپراسٹار” تھی، جبکہ اسے اداکارعدنان صدیقی اوراختر حسنین نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

ٹچ بٹن

فلم”ٹچ بٹن“ میں ایمان علی اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردارمیں نظر آئیں گی جبکہ فلم کے ذریعے فرحان سعید بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کرینگے، فلم کی موسیقی ایڈرین ڈیوڈ ایمانوئل اور نوید ناشاد نے ترتیب دی ہے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب اور لاہور کے نواحی علاقوں میں کی گئی جبکہ فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی ہے، فلم کی کہانی فائزہ افتخار کی ہے جبکہ ڈائریکٹرقاسم علی مرید ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی ، سونیا حسین سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔

عشرت میڈ ان چائنا

عشرت میڈ ان چائنا ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جو گینگ کے درمیاں دشمنی کے اتار چڑھاؤ پرمبنی ہے۔

بطور ہدایتکار یہ محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہی کی ہے۔

ایک الف فلمز اور الیون الیون فلمز کی پیشکش ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی بہترین کاسٹ میں سارہ لورین کے ہمراہ محب مرزا، شمعون عباسی، صنم سعید، مانی، نیر اعجاز، شبیر جان اور علی کاظم نمایاں ہیں۔

فلم فیٹ

فلم فیٹ مین ایک سنسنی خیز ایکشن کامیڈی ڈرامہ ہے جو ایک ایسے عام شخص کے گرد گھومتا ہے جو غلطی سے سپر ہیرو میں بدل جاتا ہے، اس فلم میں احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

.

You may also like

Leave a Comment