0

کروناوائرس سےصحت یاب نویدرضانےبلڈ پلازمہ عطیہ کردیا

کرونا سے صحتیاب ہونے واےے اداکار نوید رضا نے بھی یاسرنواز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلڈ پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں نوید رضا نے بتایا کہ انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس میں پلازمہ عطیہ کیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور لیب ٹیکنیشنز کی انتہائی پیشہ ور ٹیم نے ان کی مدد کی۔

اداکار نے لکھا ” میں کوووڈ 19 سے لڑنے والے ہرفرد کی فوری صحتیابی کیلئے دعا گوہوں اور جو صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پلیز اپنا پلازمہ عطیہ کریں “۔

اس سے قبل نوید اور ان کی اہلیہ کنول نے کرونا سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کو آگہی دینے کیلئے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔

جوڑے نے بتایا تھا کہ کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے صحتیابی تک ان میں کیسی علامات پائی گئیں۔ دونوں تقریبا 10 دن تک سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محروم رہے۔

تشخیص کے بعد انہوں نے وٹامن سی، کلونجی اور قہوے کااستعمال کیا جبکہ ضرورت سے زیادہ دواوں، اینٹی الرجک اور اینٹی بائیوٹکس سے پرہیز کیا۔

.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں