Home » کروناوائرس،متحدہ عرب امارات میں نافذ کرفیو ختم

کروناوائرس،متحدہ عرب امارات میں نافذ کرفیو ختم

by ONENEWS


شہريوں کواحتياطی ہدايات پرعمل کی تاکيد

کورونا وبا کے سبب متحدہ عرب امارات ميں نافذ کیا گیاکرفيو اٹھاليا گيا تاہم شہريوں کواحتياطی ہدايات پرعمل کی تاکيد کردی گئی۔

کرونا وائرس کے خلاف ڈس انفيکشن مہم کے بعد متحدہ عرب امارات ميں کرفيوختم کرديا گيا۔شہری اب دن کےکسی بھی وقت، کسی بھی علاقے کا سفر کرسکتے ہیں تاہم انھيں احتياطی ہدايات پرعمل کی تاکيد کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات ميں کرونا کے پھيلاؤ کے بعد26مارچ کوڈس انفيکشن مہم کے ساتھ ساتھ کرفيونافذ کرديا گيا تھا،23 اپريل کوکرفيوميں نرمی کی گئی تھی۔

کہا جارہا ہے کہ يہ فيصلہ کرونا کے پھيلاؤ ميں قدرے کمی کے بعد کيا گيا ہے تاہم پچھلے روز 450 نئے کيسز سامنے آئے ہيں۔

کيسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے جبکہ 34 ہزارصحت ياب ہوچکے ہيں،307 مريض انتقال کرچکے ہیں۔



Source link

You may also like

Leave a Comment