Home » کراچی آلودہ ہواؤں کی لپیٹ میں،سردی میں اضافہ

کراچی آلودہ ہواؤں کی لپیٹ میں،سردی میں اضافہ

by ONENEWS

سرد ہوائیں مزید 2 سے 3 روز چلتی رہیں گی

کراچی ہفتہ 23 جنوری کی صبح گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جہاں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

کراچی، الودہ شہروں میں 12 ویں نمبر پر

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج بروز ہفتہ 23 جنوری کراچی کی فضا مضر صحت ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا نمبر 12 واں ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج چین کا شہر شین یانگ اور ووہان بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے۔ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔ کراچی 301 درجے سے زیادہ درجے کی خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے کراچی میں سرد اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ ادارے کے مطابق سرد اور گرد آلود چلنے کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔ شام میں بھی شہر میں گرد آلود اور سرد ہوائیں چلتی رہیں گی۔

یہ تصویر ٹوئٹر پر آمنہ راحیل نے شیئر کی

موسم میں تبدیلی کے باعث ہفتہ کی صبح کراچی میں حد نگاہ 2 سے 3 کلومیٹر رہی، جب کہ شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں صبح سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقے

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں برفباری باری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ برفباری اور بارش کا سلسلہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

سما اسنو فیسٹول

نتھیا گلی اور ایوبیہ میں سماء ٹی وی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے خون جما دینے والی سردی میں کھیلوں اور مزے مزے پکوان سے سجا اسنو فیسٹول شروع ہوگیا ہے۔ اسنو فیسٹول میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اسنو فیسٹول میں اسنو ٹیوبنگ اور زپ لائن جیسی تفریحی سرگرمیوں میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اسنو فیسٹویل 24 جنوری تک جاری رہے گا۔

چترال

چترال شہر اور گرد و نواح میں بھی ہلکی برفباری شروع ہوگئی ہے۔ اپر چترال اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادارے کے مطابق آج بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

مانسہرہ: شوگراں میں8 انچ کے قریب برف ریکارڈ

کشمیر

آزاد کشمير، ہزارہ ڈويژن اور گليات ميں ہونے والی برف باری کے باعث موسم مزيد سرد ہوگيا، جب کہ شاہراہيں اور سڑکيں بند ہوگئیں۔ متعلقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوا۔

دیر

دیر میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ لواری، کمراٹ، ڈوگ درہ سمیت دیگر بالائی علاقے بھی برفباری سے سفیدے میں چھپ گئے۔ بارش و برفباری سے علاقے میں موسم شدید سرد ہوگیا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر کے دوران برفباری کی وجہ سے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر اسنو چین استعمال کریں، جب کہ اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment