Home » پاک فوج کے جوانوں کوسلام

پاک فوج کے جوانوں کوسلام

by ONENEWS


پاک فوج کے جوانوں کوسلام

سلام پاک فوج کے جوانوں کو عظیم ماؤں کے بہادر بیٹوں کو جنھوں نے اپنی جان پہ کھیل کے صرف آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے انھیں انکے ناپاک ارادوں کے ساتھ جہنم و اصل کیا جی ہاں دوستو دو تین روز قبل کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پہ دہشت گردوں نے حملہ کیا بتایا گیا کہ چار دہشت گرد تھے جو گاڑی سے اترے اور کہا جا رہا ہے کہ خود کش حملہ کرنے کے لئے آنیوالوں کو اسٹاک ایکسچینج کی طرف جانے والی پہلی چوکی پہ ہی ما ر گرایا گیا جی ہاں ایک انسپکٹر اور چار سکیورٹی گارڈ بھی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے اور آئی جی سندھ کی طرف سے بھی پولیس کے جوانوں کو بیس لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا جی ہاں پولیس،سکیورٹی گارڈز،فوج کے جوانوں اور دیگر اداروں نے بروقت کارروائی کی اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا کمال مہارت سے استعمال کرتے ہوئے دشمن کو ڈھیر کردیا جی ہاں وہ بھی صرف آٹھ منٹ میں جی ہاں کہا جا رہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پہ حملہ کرتے وقت دہشت گردوں کے پاس وافر مقدار میں اسلحہ خوراک دستی بم وغیرہ موجود تھے اور یہ بھی کہا گیا کہ حملے کی ذمہ داری بی ایم ایل نے قبول کر لی جی دوستوں سلام محبت بھی اور عقیدت بھی سکیورٹی گارڈز پولیس و پاک فوج کے جوانوں کے لئے کہ انھوں نے ملک دشمن کارروائی میں مصروف عمل دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جو کہ یقینا قابل تحسین ہے بہر حال دیکھا جائے تو یہ بات بھی حقیقت ہے کہ پاک فوج کے بہادر بیٹوں نے ہمہ وقت پیارے وطن پاکستان کی حفاظت کے لئے قربانیاں دیں جانوں کا نذرانہ پیش کیا کبھی سرحد پہ تو کبھی وطن کے اندر پاک فوج کے جوان ہیں جنھوں نے ہر محاذ پہ دشمن کا خاتمہ کیا اور پاک فوج کا سر فخر سے بلند کیا جی ہاں یقینا پاک فوج ہی ہے اللہ پاک کے بعد جس نے پیارے وطن پاکستان کو مضبوطی سے سنبھالا ہوا ہے اور یقینا پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اس لئے کوئی مائی کا لال ہمارے پیارے وطن کی طرف میلی نظریں نہیں اٹھا سکتا کیونکہ دشمن کی آنکھیں نوچنے کے لئے پاک فوج کے جوان ہر وقت تیار ہیں جی ہاں اگر تاریخ پہ نظر ڈالیں اور جنگ ستمبر کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ میجر عزیز بھٹی میجر طفیل کیپٹن راشد منہاس شہید سمیت بے شمار جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے جی ہاں انیس سو پینسٹھ سے لے کے آج تک پاک فوج کے جوان حالت جنگ میں ہی رہے جی ہاں اگر دیکھا جائے تو ضرب عضب بھی پاک فوج کا وہ کارنامہ تھا جس دوران ملک بھر سے دہشت گھروں کا خاتمہ کیا جی ہاں یہ پاک فوج ہی تو تھی جس نے اندرونی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جی ہاں پاک فوج نے ملک بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جی ہاں دوستو اور آج ایک دفعہ پھر منٹوں میں دہشت گردوں کا صفایا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور یقینا پاک فوج کے جوانوں نے اپنی بہادری سے ثابت بھی کر دیا کہ یقینا پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور یقینا پاک فوج کے ہوتے ہمارے پاک وطن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اسی لئے ہماری کیا سب کے دلوں سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ پاک ہمارے فوجی بھائیوں کو صحت سلامتی و تندرستی دے تاکہ وہ صدا یونہی ہمارے وطن کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے انھیں جہنم و اصل کرتے رہیں بہر حال اسی دعا و امید کے ساتھ اجازت چاہتے ہیں آپ سے تو ملتے ہیں ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائےکالم





Source link

You may also like

Leave a Comment