قومی ٹیم کے ان کھلاڑیوں نے جن کا کرونا ٹيسٹ منفی آیا لاہور کے مقام ہوٹل ميں احتياطی تدابير کے ساتھ ناشتہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑيوں کی تصويريں جاری کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے 30 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ٹیسٹ مثبت آیا، جن میں محمد حفیظ، فخر زمان، وہاب ریاض، شاداب خان، حارث رؤف اور دیگر شامل ہیں۔
یہاں پاکستان ٹیم کے لئے ناشتے کا وقت ہے pic.twitter.com/iWMfdbZaOD
– پاکستان کرکٹ (@ دیریل پی سی بی) 25 جون ، 2020
انگلينڈ جانیوالے 18 کھلاڑی دوسرے کرونا ٹيسٹ کیلئے لاہور ميں موجود ہيں، جہاں کھلاڑيوں کو بايو سيکيور ماحول ميں رکھا گيا ہے۔
روانگی سے پہلے فوٹو شوٹ ✅
ٹیم کا اجلاس ✅پاکستان کے دو دن ٹیم لاہور کے ہوٹل میں۔ pic.twitter.com/CpgLxpilKN
– پاکستان کرکٹ (@ دیریل پی سی بی) 25 جون ، 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑيوں کیلئے احتياطي تدابير کے ساتھ ناشتے کا انتظام کيا، قومی کرکٹرز نے سماجی دوری کا خيال رکھتے ہوئے ناشتہ کيا۔
👋 👍 👍 👋 pic.twitter.com/FdoNv2kEtX
– پاکستان کرکٹ (@ دیریل پی سی بی) 24 جون ، 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑيوں نے 6 فٹ کا فاصلہ اختيار کيا اور الگ الگ ٹيبل پر بيٹھ کر ناشتہ کيا، اس موقع پر لی گئی تصویر پی سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کردی۔