معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری پر آواز بلند کردی۔
بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی نامور شخصیات کو سشانت کی موت کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی کافی ود کرن کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں کیا خیال ہے؟
پاکستانی انڈسٹری کے فنکار گرم پانی میں کرن میں کافی کی خبریں بانٹ رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں #اقربا پروری آپ کے اپنے گھر کے پچھواڑے میں؟ کبھی سوہ ہے ہماری انڈسٹری میں اداکار کتنے ہے؟
– اِفت عمر آفیشل (@ عمیر افطار) 24 جون ، 2020
عفت عمر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ آپ میں سے کسی نے بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار موجود ہیں؟ ۔
گلوکارعدنان سمیع بھی سشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری پر ہی برس پڑے اور بالی ووڈ میں رائج مافیا کے خلاف طویل پوسٹ شیئر کردی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جون کو بالی ووڈ نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر نامور بھارتی فنکاروں کو سشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جن میں کرن جوہر، سلمان خان، عالیہ بھٹ ودیگر شامل ہیں۔