Home » پاکستان سپرلیگ6 کا ترانہ، ’بیٹا تم سے نہ ہو پائے گا‘

پاکستان سپرلیگ6 کا ترانہ، ’بیٹا تم سے نہ ہو پائے گا‘

by ONENEWS

پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘آج ریلیز کردیا گیا تاہم گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیزہونے کے چند ہی منٹوں بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لیکن گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی گانے کی تعریف سے زیادہ اس پر تنقید کی جارہی ہے ۔

آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘کو پاکستانی فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ریپرز ینگ اسٹنرز نے مل کر گایا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس پی ایس ایل 5 کا ترانہ گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے گایا تھا جس پر لوگوں نے بے پناہ تنقید کی تھی۔

تاہم اس سال بھی پی ایس ایل کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی تنقید کی ذد میں آگیا سوشل میڈیا پر میمز کا انبار لگ گیا۔

گزشتہ برس جب آفیشل ترانے پر تنقید کی گئی تو پہلے 3 سیزنزمیں اپنی دھاک بٹھانے والے علی ظفر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ہیش ٹیگ ’’بھائی حاضرہے‘‘ کے ساتھ پیغام دیا کہ ’’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟‘‘ اس پیغام سے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا گانا جلد لارہے ہیں۔

بعدازاں چند روز بعد ہی انہوں نے اپنا گانا ’میلالوٹ لیا‘ ریلیز کیا تھا جو بہت مقبول ہوا تھا تاہم سوشل میڈیا صافین نے ایک بار پھر علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا جس کے باعث ٹوئٹر پر علی ظفر ٹرینڈ کرنے لگا ۔

تاہم جب علی ظفر کا نام ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں آیا تو گلوکار نے حیران ہوکر ٹوئٹ کی ۔

.

You may also like

Leave a Comment