Home » پاکستان تحریک انصاف دواریاں کا پاور شو‘ سینکڑوں لوگوں نے مختلف جماعتوں کوچھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف دواریاں کا پاور شو‘ سینکڑوں لوگوں نے مختلف جماعتوں کوچھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا

by ONENEWS

پاکستان تحریک انصاف دواریاں کا پاور شو‘ سینکڑوں لوگوں نے مختلف جماعتوں …

مظفرآباد(آئی ا ین پی)پاکستان تحریک انصاف دواریاں کا پاور شو کامیاب۔سینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ نواز اور دیگر جماعتوں کوچھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔گزشتہ روز تحصیل آٹھمقام اور انصاف یوتھ ونگ نیلم کی طرف سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فواد اسلم خان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ پاکستان خواجہ ذوالقرنین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔راہنما انصاف یوتھ ونگ نواز رضا نے تقریب کی میزبانی کی۔

اس موقع پرتحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف آٹھمقام میاں محمد فاروق ،سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اسلاآباد ریجن منیراعوان، رہنما علماءومشائخ مفتی عبدالواجد، فواد اسلم خان ،خواجہ ذوالقرنین اور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا قائد صرف عمران خان ہے اور 2021 کے انتخابات آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی نوید لے کر آئیں گے. فواد اسلم خان7 دہائیوں سے حکمران الیٹ نے آزاد کشمیر کو اقتدار کا تختہ مشق بنا رکھا ہے. آج تک بیس کیمپ کے حقیقی معنوں میں یہ حکومت نہیں ڈھل سکی. وادی نیلم جو کہ رقبے کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع اور وسائل سے بھرپور ہے, اسے ہر دور میں پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی اور نیلم کو سوچی سمجھی سازش ہے تحت پیچھے رکھا گیا. گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کا استحصال کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی. ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فواد اسلم خان نے دواریاں کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں پاکستان کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا اور عمران خان ستر برس میں پہلا سیاستدان ثابت ہوا جس نے چاروں صوبوں اور وفاق میں یکساں پزیرائی حاصل کی. گلگت بلتستان کے انتخابات ایک مرتبہ پھر عمران خان کی پالیسیوں پر عوام اعتماد کا مظہر ہوں گے. عمران خان نے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ 22 ارب سے بڑھا کر 24.5 ارب کیا, واٹر یوزز چارجز 0.5 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے برابر یعنی 1.25 روپے فی یونٹ کئے.

احساس پروگرام میں آزاد کشمیر کو آبادی کے تناسب سے زیادہ حصہ دیا. ایل او سی کے 1 لاکھ 25 ہزار خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا, آزاد کشمیر کی سو فی صد آبادی کو صحت کارڈ ملیں گے. بلین ٹری پراجیکٹ میں آزاد کشمیر میں 11 ہزار نوجوان بھرتی ہوئی مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے بدوں اشتہار اور میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی جس سے آزاد کشمیر میں اس پراجیکٹ کی ناکامی کا خدشہ ہے.

وفاقی حکومت نے وادی نیلم کو ماڈل نیشنل پارکس منصوبے میں مسک ڈئیر نیشنل پارک کا تحفہ دیا جس سے 450 نوجوانوں کو روزگار ملے گا. جلد ہم وادی نیلم میں متبادل ایندھن کی فراہمی کے لئے شمسی توانائی پر چلنے والے چولہے متعارف کروائیں گے جس سے باورچی خانوں میں جلنے والی لکڑی کے استعمال کو کم کر کے جنگل کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے. مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار برس میں سوائے کھوکھلے وعدوں کے نیلم کو کچھ نہیں دیا. شاہ غلام قادر نے نیلم کی عوام کو سبز باغ دکھا کر ورغلایا اور آج نیلم کے سفید رقبہ جات پر قبضہ کرنے جا رہا تھا جسے نوجوانوں نے ناکام بنا دیا. انشاءاللہ آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو میدان میں اتارے گی اور انشاءاللہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شکست فاش دے کر آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے. میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب عمران خان کے نظریات کے سفیر بنیں گے جس طرح پوری دنیا میں عمران خان کشمیریوں کا سفیر بنا ہوا ہے,تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی.

سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن منیر حیدر اعوان, راہنما علماءومشائخ مفتی عبدالواجد, نائب صدر انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر حمزہ مقصود, انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن عثمان حیدری اور اسلم رضا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی. 100 سے زائد افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی. فواد اسلم خان نے میزبانوں اور خاص کر یوسف سعید, افضل ایوب, فیض عالم خان, اظہار رشید, ظہیر الدین مغل ہارون کیفی, لیاقت حنیف, جواد اسلم,شفقت قریشی, فیصل کاردار, خواجہ اعجاز, آفتاب خان, رفیق ملک, مولانا توصیف عثمانی, عبدالشکور,ثمیر عثمانی, شکیل احمد آفاق اور طفیل وانی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

علاقائیآزادکشمیرمظفرآباد

You may also like

Leave a Comment