Home » ٹیکنو کے معروف ماڈل ’سپارک 5‘ کے دو نئے ورژن متعارف خصوصیات ایسی کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچادی

ٹیکنو کے معروف ماڈل ’سپارک 5‘ کے دو نئے ورژن متعارف خصوصیات ایسی کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچادی

by ONENEWS


ٹیکنو کے معروف ماڈل ’سپارک 5‘ کے دو نئے ورژن متعارف، خصوصیات ایسی کہ …

کراچی (پ ر ) سمارٹ فونز آنے سے پہلے اچھی تصاویر بنانا ایک کٹھن کام ہوا کرتا تھا۔ اس وقت ایک اچھی تصویر بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایک مہنگے کیمرے کی ضرورت ہوتی تھی۔ اس کے بعد ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کی، اور پھر اس سافٹ ویئر کو چلانے کی مہارت بھی پہلے سیکھنی پڑتی تھی۔ سمارٹ فونز کی بدولت آج ہم ایک کلک سے اعلیٰ معیار کی تصاویر بنا سکتے ہیں۔

حال ہی میں پریمیئم سمارٹ فون برانڈ ٹیکنونے اپنے معروف ماڈل ’سپارک 5‘ کے دو نئے ورژن متعارف کروائے ہیں۔ ان دونوں فونز میں 5کیمرا لینز لگائے گئے ہیں جن کی بدولت صارفین ہر طرح کے ماحول اور صورتحال میں آنکھوں کو خیرہ کردینے والی تصاویر بنا سکتے ہیں۔

اب ٹیکنو کے ’سپارک 5پرو‘کے ذریعے کوئی بھی اپنی فوٹوگرافی کی مہارت کو مہمیز دے سکتا ہے کیونکہ اس میں 16میگاپکسل کا ہائی ریزولوشن اے آئی کواڈ بیک کیمرا 4فلیش کے ساتھ مہیا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 8میگاپکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ بیک کیمرے میں 13میگاپکسل کے ساتھ 2میگاپکسل (میکرو)اور 2میگا پکسل (ڈیپتھ)لینز لگائے گئے ہیں اور ایک 8میگا پکسل کا فرنٹ پنچ ہول کیمرا 6ایل ای ڈی فلیشز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ان باکمال کیمروں کے ذریعے بہترین تصاویر بنانے کے کچھ طریقے ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں:

جہاں ممکن ہو فطری روشنی کا استعمال کریں:

فوٹوگرافی میں روشنی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اگر آپ گھر کے اندر ہیں اور تصویر بنانا چاہ رہے ہیں تو اپنا شاٹ سیٹ اپ کرنے کی کوشش کریں تاکہ جس چیز کی آپ تصویر بنانے جا رہے ہیں اس پر مناسب روشنی پڑ رہی ہو۔ایسے میں قدرتی روشنی ہمیشہ سب سے بہتر آپشن ہوتا ہے، کیونکہ اگر اس چیز پر قدرتی روشنی پڑ رہی ہو تو کیمرا لینز تمام پہلوؤں سے اس چیز کی تصویر بناتے ہیں۔ مصنوعی روشنی کا استعمال بھی بہتر نتائج دے سکتا ہے تاہم اس میں آپ کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی۔ سپارک 5پرو میں 4بیک فلیش لائٹس اور ایف1.8/بگ اپرچر (F/1.8 big aperture)مہیا کیے گئے ہیں جن کی بدولت رات کے وقت بھی فوٹوگرافی ایک حقیقت بن گئی ہے۔

اپنے کیمرے کا فوکس سیٹ کریں:

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا سبجیکٹ بالکل فوکس میں ہے، بعض اوقات آپ کو خود سے فوکس پوائنٹ سیٹ کرنا پڑتا ہے۔ سپارک 5پرو میں یہ کام بہت آسان ہے۔ آپ سبجیکٹ پر جہاں فوکس سیٹ کرنا چاہتے ہیں سکرین پر وہاں انگلی سے ٹیپ (Tap) کر دیں۔ ایساکرنے سے تصویر کا وہ حصہ بالکل واضح ہو جائے گا۔ سپارک 5پرو میں 16میگا پکسل کیمرے کے ساتھ 1xاور 8xکے آپشنز بھی دیئے گئے ہیں، جن کی بدولت آپ تصویر کو زوم کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی تصاویر انتہائی واضح اور مزید فطری نظر آئیں گی۔

کیمرے کے فیچرز کو سیکھیں:

بہتر فوٹوگرافی کے لیے کیمرے کے فیچرز کو سیکھنا بہت اہم ہے۔ جدید فونز میں بے شمار ’اِن بلٹ‘ (Inbuilt)فیچرز ہوتے ہیں، جن سے بہت سے لوگ نابلد ہوتے ہیں۔ سپارک5پرو میں بھی دیگر جدید فونز کی طرح ’اے آئی بیوٹی‘، ’پورٹریٹ پوکے ایفیکٹ‘ مصنوعی ذہانت کا حامل باڈی شیپنگ فیچر، اے آئی سین ڈی ٹیکشن اور دیگر فیچرز ’اِن بلٹ‘ آتے ہیں۔ یہ ایسے فیچرز ہیں جو آپ کی تصاویر کو مزید رنگین اور جاندار بناتے ہیں۔ ان فیچرز کی بدولت سپارٹ 5پرو کے صارفین کو اضافی فیچرز انسٹال کرنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا پڑتا اور کوئی تھرڈ پارٹی کیمرا ایپ انسٹال نہیں کرنی پڑتی۔

میکرو فوٹوگرافی موڈ:

اپنے اردگرد موجود چھوٹی چھوٹی اشیاء کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ تاکید کی جاتی ہے کہ آپ میکرو فوٹوگرافی موڈ کا استعمال کریں۔ نیکٹو فخریہ طور پر کہہ سکتی ہے کہ میکرو فوٹوگرافی موڈ ’سپارک5پرو‘ میں ’اِن بلٹ‘ مہیا کیا جا رہا ہے جس سے سپارٹ 5پرو کے صارفین رنگوں اور تصویر کی تفصیل پر سمجھوتہ کیے بغیر ورچوئس اور وائیڈ اینگل تصاویر بنا سکتے ہیں۔

کیمرے کی ریزولوشن ہائی رکھیں:

ایچ ڈی آر (ہائی ڈائنامک رینج)کا فیچر سمارٹ فونز میں عام پایا جاتا ہے۔ یہ فیچرز مختلف قسم کی روشنی میں سبجیکٹ کو متوازن ایکسپوژر دیتاہے اور تصویر کو ہر جہت سے معیاری اور بہترین بناتا ہے۔ فون سے تصاویر بناتے ہوئے فون کے ایچ ڈی آر فنکشن کو استعمال کرنا بہترین آپشن ہے۔ ٹیکنو سپارک 5کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور 3.0ایلوگرتھم کا حامل کیمرا انتہائی ذہانت کے ساتھ خودکار طریقے سے روشنی کوکنٹرول کرتا اور ایک پرفیکٹ تصویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

You may also like

Leave a Comment