Home » وزیراعظم،مہنگےانڈے اورعلی گل پیر

وزیراعظم،مہنگےانڈے اورعلی گل پیر

by ONENEWS

تصویر: سماء ڈیجیٹل

گلوکاراورنامورشخصیات کی نقالی کیلئے شہرت رکھنے والے علی گل پیر نے انڈے مہنگے ہوتے ہی اس کا الزام مرغیوں کے سردھردیا ہے۔

علی کی ٹرولنگ کا نشانہ اس بار وزیراعظم عمران خان ہیں، دیہی خواتین کو دیسی انڈے اورمرغیاں دیے جانے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر پُرمزاح ویڈیو بناتے ہوئے کیپشن میں لکھا”مرغیوں کی مدد کیلئے وزیراعظم کا پلان، یہی وجہ ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 160 روپے فی درجن ہوچکی ہے”۔

کیپشن میں لکھا “مرغیوں کی مدد کیلئے وزیراعظم کا پلان، یہی وجہ ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 160 روپے فی درجن ہوچکی ہے”۔

وزیراعظم کا اس بیان میں کہنا تھا ” دیسی مرغیوں کے ان کو انڈے اور بچے دیں گے،میں آج آپ کو وہ چیزیں بتا رہا ہوں جس میں اربوں ڈالرز کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تجربہ ہوچکا ہے۔ ان کو اگر ہم ٹیکے لگا کر ان کی مدد کردیں تو ان میں پروٹین کی مقدار میں اضافہ ہو گا ان کے پاس بیچنے کیلئے مرغیاں بھی ہوں گی اور انڈے بھی” ۔

نقالی کرنے والے علی نے ہر ایک جملے پر دیکھنے والوں کو اپنے تاثرات و حرکات سے خوب محظوظ کیا۔

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے طنزا لکھا ” ظاہر ہے کہ چکن کی غلطی ہے، وہ بھول گئیں کہ کس طرح سے وزیراعظم نے ان کی مدد کی تھی اوراب وہ اپنے انڈے اتنی زیادہ قیمت پرفروخت کررہی ہیں” ۔

اس ویڈیو پر ٹوئٹرصارفین کا ملا جلا رحجان رہا ، حکومت کے مخالفین لطف اندوز ہوئے جبکہ حامیوں نے وزیراعظم کے وژن کی اہمیت کو نہ سمجھنے پرعلی گل پیر کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

پی ٹی آئی حکومت کے 100 روزمکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ غربت کے خاتمے کیلئے دیہی خواتین کو دیسی مرغیاں اور انڈے دیے جائیں گے اور حفاظتی ٹیکے لگا کر ان کی مدد کریں گے تاکہ خواتین خود کفیل ہوں۔

شوبزشخصیات کے بعد نوازشریف بھی علی گل پیر کے نشانے پر

وزیراعظم نےاس بات کا مذاق اڑانے والے افراد کو غلامانہ ذہنيت رکھنے والے قرار دیتے ہوئے ٹویٹ میں واضح کیا تھا کہ ديسی لوگ غربت کے خاتمے کے ليے بات کریں تو نوآبادياتی ذہنيت کے لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہيں ليکن جب یہی بات ولایتی کریں توتعریفوں کے پل باندھ دیے جاتے ہیں

یہاں ولایتی لوگوں سے وزیراعظم عمران خان کی مراد بل گیٹس سے تھی جنہوں نے سال 2016 میں دنیا بھرمیں غریب افراد کو لائیو اسٹاک کا عطیہ دینے والی تنظیم ہیفر انٹرنیشنل سے اپنی فاؤنڈیشن کے اشتراک کا اعلان کیا تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کے باسیوں کو ان کے حالات سدھارنے کے لیے مرغیاں فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی انہوں نے ایک لاکھ مرغیاں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

علی گل پیر کے علاوہ  برجستہ جملوں اور طنز و مزاح کیلئے مقبول سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی انڈوں کی قیمت میں اضافے پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

بل گیٹس کاوژن

دنیا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی مائيکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ماننا ہے کہ “دنيا ميں کوئی ایسی سرمايہ کاری نہيں جو مرغ بانی کی طرح منافع پہنچائے، غریب کیلئے مرغی اس کا اے ٹی ايم ہے”۔

جون 2016 میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر میری آمدنی غربت زدہ علاقو ں میں رہنے والوں جتنی ہوتی تو میں مرغ بانی سے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتا۔ان کے مطابق مرغیوں کی لاگت ترقی پذیر ممالک میں تقریبا5 ڈالرزہوتی ہے، روزانہ 2 ڈالرز خرچ کرکے ایک ماہ میں 12 مرغیاں خرید نے سے چند ماہ بعد درجنوں مرغیاں ہوجاتیں جو پیسہ کمانے کی مشین (اے ٹی ایم) ثابت ہوتیں اورغربت کی لکیر سے باہر نکال کر متوسط طبقے میں لا کھڑا کرتیں۔

.

You may also like

Leave a Comment