0

نیلم منیرسےمذاق پرتنقید,آغاعلی نےمعافی مانگ لی

سماء ڈیجیٹل

اداکارآغاعلی نے پشتو زبان سے متعلق ساتھی اداکارہ نیلم منیرسے کیے جانے والے مذاق پر شدید تنقید کاسامنا کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔

اس سارے معاملے کا آغازسوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سے ہوا جو 5 سال پرانی ہے۔

ویڈیو فیصل قریشی کی میزبانی کی میزبانی میں ایک ٹی وی شو کی ہے جس میں آغا علی اور نیلم منیرشریک ہے، جاری گفتگو کے دوران آغا علی کہتے ہیں کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں، اردو میں بات ہو رہی ہوتی ہے کہ اچانک ایک پشتو چینل لگ جاتا ہے۔ جب آپ ارد گرد دیکھتے ہیں تو میری ہیروئن پشتو میں بات کر رہی ہوتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch؟v=cdjeqnuhg4Q

آغاعلی نے اس دوران پشتون لب ولہجے کے ساتھ نقالی بھی کی جس سےنیلم سمیت وہاں موجود سبھی حاظرین محظوظ ہوتے اور ہنستے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آغاعلی پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وہ پختونوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، جس کے بعد آغا علی نے کسی کی بھی دل آزاری ہونے پر معذرت کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے لکھا ” میں ٹوئٹرکم ہی استعمال کرتا ہوں کسی نے مجھے کچھ اسکرین شاٹس بھیجے توعلم ہوا کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ سب سے پہلے تو اگر کسی کا بھی دل دُکھا ہے کسی 5 سال پرانی کلپ کو دیکھ کربھی تو میری طرف سے معذرت، جب کہ جس پٹھان دوست ( نیلم منیر) سے یہ مذاق ہورہاتھا، وہ بہت زیادہ ہنسی کیونکہ وہ میری نیت جانتی تھی۔ پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت”۔

آغاعلی نے لکھا ” میں نے کسی شو میں کہا ہے “پٹھان پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے”۔ افسوس کہ ایسی باتیں لوگ وائرل نہیں کرتے۔ خیر ۔۔ میں نےایک پٹھان وزیراعظم کو ووٹ دیا تھا تو میں تو پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتاہوں”۔

اداکارنے اپنی ٹویٹس میں مزید وضاحت کی، ” میں نے کبھی پٹھانوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، میں ان کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا کسی دوسرے پاکستانی کا ، اور اگر کسی کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچی ہو تو میں معافی مانگ چکا ہوں لیکن پھربھی میں دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ میرے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جو کہ واقعتا افسوسناک ہے۔ اللہ ہدایت دے۔

آغاعلی نے آخرمیں پھرواضح کیا کہ آپ سب جانتے ہیں میں نے کتنی محںت کی ہے اور ہمیشہ نیک مقصد کیلئے آگے بڑھا ہوں، جو کچھ میں نے ٹی وی پراس ویڈیو میں کہا وہ صرف ایک دوست کے لیے تھا۔ یہ دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے کہ کیسے اس کی اتنی غلط تشہیرکی گئی۔ ہرپاکستانی کیلئے بہت سا پیار”۔

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں