0

نوازشريف کوسزاسنانےوالےجج ارشدملک برطرف

نوازشريف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو برطرف کرديا گيا۔ارشد ملک نے العزيزيہ ريفرنس ميں نوازشريف کو7 سال کی سزا بھی سنائی تھی۔تحقيقات کے مطابق جج ارشد ملک کو ضابطےکی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے برطرفی کی سزا کی منظوری دی گئی۔

چيف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان کی سربراہی ميں انتظامی کميٹی نے جج کی برطرفی کا فيصلہ سنايا۔چيف جسٹس کی سربراہی ميں انتظامی کميٹی نےجج کوہٹانےکی منظوری دی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 7سينئر ججز نے شرکت کی جن میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ ملک،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

ارشد ملک کو الزامات عائد ہونے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ان کو لاہور ہائی کورٹ میں او ایس ڈی بنادیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کے خلاف کیس چلایا گیا اور کیس انتظامی کمیٹی کے سپرد کیا گیا جو ججوں کو مس کنڈیکٹ کے معاملات کو دیکھتی ہے۔

ارشد ملک کو جو سزا سنائی گئی،وہ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔ارشد ملک پر الزامات تھے کہ انھوں نے کچھ لوگوں سے ملاقات کی تھی جس میں جج کو کہتے سناگیا تھا کہ ان پرفیصلے سنانے کے لیے بہت دباؤ ہے۔ اس کے علاوہ ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

ارشد ملک نے نوازشریف کو جو سزا سنائی تھی اس پر اب ایپلٹ کورٹ فیصلے کرے گی کہ نوازشریف کیس کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھی بھیجاجاسکتاہے اور عدالت فیصلے کو معطل بھی کرسکتی ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ ہی فیصلے کرسکتی ہے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز نےایک ویڈیوريليزکی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی جس کی جج نے تردید بھی کی تھی۔

مسلم ليگ نون کےصدر شہبازشريف نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،سچائی سامنے آنے پرانصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کي سزا کو ختم کیاجائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی۔

Arshad Malik case, Arshad Malik dismissed, Arshad Malik case update, judge ARSHAD Malik ,judge Malik video controversy,ARSHAD Malik video controversy,judge ARSHAD Malik video scandal case,LHC inquiry arshad Malik video scandal



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں