0

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں تاریخ ساز کامیابیوں حاصل کیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں تاریخ ساز کامیابیوں حاصل کیں:وزیر …

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں تاریخ ساز کامیابیوں حاصل کی ہیں،حکومت آزا د کشمیر نے نہ صرف 22ارب روپے کاخسارہ ختم کیا ہے بلکہ اب حکومت آزادکشمیر بغیر کسی اوورڈرافٹ کے چل رہی ہےاور مالیاتی طورپرخودانتظامی معاملات میں خود کفالت کی منزل حاصل کی ہے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کوآئین کاباقاعد طور کو حصہ بنا دیا، آزاد کشمیرمیں 10 ہزار کے قریب پڑھ لکھے باصلاحیت نوجوانوں کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بغیر کسی سفارش رشوت کے ملازمت دی گئی ، آزاد کشمیرکے اندر کوئی شعبہ ایسا نہیں بچا جس میں اصلاحات نہ لائی گئی ہوں،احتساب ایکٹ میں ترامیم عصر حاضر کا تقاضا تھیں اور اس کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے وفدسے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کےاراکین پارلیمنٹ نےجمہوری روایات کوبرقراررکھااورحکومت کےہرکام کی تشہیرمیں اپنابھرپو رحصہ ڈالا،آزادکشمیر کی موجودہ حکومت وہ واحدحکومت ہے جس نے صرف ریاستی وسائل میں اضافہ کیا، ترقیاتی بجٹ کو دوگناکیا بلکہ ریاست کےآئینی انتظامی اورمالیاتی امور میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اور 40 سالوں بعدآئین میں بنیادی آئینی ترامیم کی گئیں،26سالوں بعدنئے مالیاتی معاہدے کے تحت آزا دکشمیرکا حصہ بڑھا یاگیا۔

انہوں نےکہاکہ  آزادکشمیرحکومت نےجب گرانٹ لینےسےانکارکیاتو یہ ہمارے لئےبڑا چیلنج تھاکہ اگرگرانٹ نہیں لیں گےتوہمیں اپنےوسائل میں اضافہ کرنا تھا، الحمد اللہ آج ہمارے وسائل اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آج ہم مالیاتی انتظامی معاملات میں مکمل خود کفیل ہیں،ہم نے انتظامی بجٹ سے ترقیاتی بجٹ کے لیے رقم مختص کی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ آزا د کشمیر کے اندر عوامی ضروریات کو مدر نظر رکھتے ہوئے بڑے منصوبہ جات دیے اور تمام اضلاع کو برابری کی بنیادپر ترقیاتی فنڈز دیے،تمام اضلاع اورسب ڈویژن کی ضروریا ت کو مد نظررکھتے ہوئے وہاں پراجیکٹ دیے، اس سے پہلے سکیمیں ٹیچرسے لیکر سیاسی وابستگی کی بنیاد پر دی جاتی تھیں، ان اقدامات سے عوام الناس بلا تخصیص مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید :

علاقائیآزادکشمیرمظفرآباد





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں