Home » مزارقائدپرنعروں کیخلاف شوبزستاروں کااظہارناراضگی

مزارقائدپرنعروں کیخلاف شوبزستاروں کااظہارناراضگی

by ONENEWS

تصویر: سماء ڈیجیٹل

کراچی میں 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل رہنمامسلم لیگ ن اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر اوردیگر کی جانب سے مزار قائد پر نعرہ بازی کیخلاف کئی شوبزشخصیات نے بھی آواز بلند کی ہے۔

سینیئراداکارومیوزیشن خالد انعم نے شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نعرے اورہلڑ بازی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ آپ کی تہذیب سے ہے۔اگراپنے ماں باپ کی قبروں پرجا کر بھی یہی کام کرتے ہیں تو یہ کفارسے بدتر ہے، قبروں پر جا کر فاتحہ پڑھی جاتی ہےنا کہ شور اور نعرے بازی۔

خالد انعم نے کیپٹن صفدرکو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدرنے جس طرح ببیچ میں اتر کر ینڈ ماسٹرز کی طرح ہاتھ ہلائے میں اعلانیہ سب کے سامنے کہتا ہوں کہ اگر وہ میرے سامنے آتے ایک تھپڑ رسید کرتا۔کیوں کہ قائد اعظم ملک کے بانی ہیں اور ہمارے باپ ہیں، ان کی عزت کرو۔

اداکارنے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اس اقدام پر سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

خالد انعم کا وزیراعظم سے شکوہ

گلوکارواداکار فخرعالم نے اپنی ایک سطرپرمشتمل ٹویٹ میں اظہارشرمندگی کرتے ہوئے لکھا” ڈیئرقائداعظم ، ہمیں بہت زیادہ افسوس ہے”۔

ماڈل اوراداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا پرشیئرکیے جانے والے ویڈیو پیغام میں غم وغصےکااظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیاست اورگٹرمیں کوئی فرق نہیں رہا ، یہ کیپٹن صفدر قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرنعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔ یہ دے رہے ہیں عزت قائد کو، ایک بات بتائیں کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبرپرجا کربھی ایسی ہی حرکتیں کرتے، شورمچاتے اور اپنے مفاد کی خاطرمجمع اکٹھا کرتے ہیں؟ یہ مریم نوازاوربلاول بھٹو ہمارے لیڈرزبنیں گے جو جلسوں میں جا کرانڈوں اور ٹماٹر کے نرخ بتاتے ہیں؟ اس میں ان کی نہیں، ہماری حکومت کی ناکامی ہے ۔ ہماری حکومت جو اپنے بانی کی حفاظت نہیں کرسکتی کسی اور کی کیا حفاظت کرے گی؟

آمنہ نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کرحکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کےخلاف سنجیدہ ایکشن لیں تاکہ کل کو کوئی عام آدمی ہو یا سیاستدان، دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔انہیں ہمارے بانی کی تضحیک کا کوئی حق حاصل نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور مذہبی اسکالرعامر لیاقت نے بھی اپنی ٹویٹ میں کیپٹن صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مزار قائد کی بےحرمتی کسی صورت قبول نہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیپٹن صفدرکو کل صبح کراچی کےمقامی ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ ان کیخلاف درج ایف آئی آر میں بانی پاکستان کے مزار پر نعرے بازی اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں بکتر بند گاڑی میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیاتھا جہاں ان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

.

You may also like

Leave a Comment