0

لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے گوگل نے آپ کے موبائل فون کے لیے انتہائی دلچسپ چیز متعارف کروادی

لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے گوگل نے آپ کے موبائل فون کے لیے …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے دنیا بھر میں سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی لاگو ہے اور اب گوگل نے بھی اس حوالے سے انتہائی دلچسپ ٹول متعارف کروا دیا ہے جس سے لوگوں کو سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس ٹول کا نام ’سوڈر‘ (Sodar)رکھا گیا ہے جو موبائل فون کی سکرین پر صارفین کو بتائے گا کہ ان کے چاروں طرف کتنے فاصلے پر لوگ موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹول موبائل فون کی سکرین پرصارف کے گرد 6.5فٹ کا دائرہ دکھائے گا اور صارف دیکھ سکے گا کہ اس دائرے کے اندر کوئی اور شخص تو نہیں آ رہا۔ا س سے اسے اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ساڑھے 6فٹ فاصلے کی پابندی کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی دوسرا شخص اس دائرے میں آ رہا ہو گا تو صارف خود کو اس سے دور کر لے گا۔گوگل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹول کا نام دو الفاظ’سوشل‘ اور ’ریڈار‘ کو ملا کر اخذ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس سے گوگل کے صارفین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بہت مدد ملے گی اور کورونا وائرس کا پھیلاﺅ حتی الامکان کم ہو سکے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں