Home » لاہور میں تحریک انصاف کے لیڈر غائب ہونے لگ گئے ایسی خبر آگئی کہ جان کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

لاہور میں تحریک انصاف کے لیڈر غائب ہونے لگ گئے ایسی خبر آگئی کہ جان کر عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

by ONENEWS

لاہور میں تحریک انصاف کے لیڈر” غائب” ہونے لگ گئے، ایسی خبر آگئی کہ جان کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے پنجاب میں اپنے آپ کو فعال کرنے کے لیے کاوشیں شروع کردی ہیں ، کئی اضلاع میں شہری پارٹی کی حکمرانی پر انگلیاں اٹھاچکے ہیں ، پنجاب کے مختلف حلقوں سے منتخب ہونیوالے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے بھی دائرہ اختیار میں نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اپنے آپ کو دورکرناشروع کردیا ، اس کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز نے بھی تعمیراتی کاموں کی کمی اور مہنگائی کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ سے اپنے آپ کو الگ کرنا شروع کردیا ۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزاور تنظیمی ذمہ داران کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں جبکہ منتخب اراکین پارلیمنٹ اور وزراءکے پارٹی کیساتھ تعلقات بھی دباﺅ میں دکھائی دیتے ہیں۔ مبینہ طورپر 40میں سے 15ٹکٹ ہولڈرز نے چپکے سے اپنے حلقوں اور تمام تنظیمی سیاست سے اپنے آپ کو الگ کرلیا ہے ، یونین کونسل کی سطح پر پارٹی آرگنائزیشن کی کمی کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عوام سے تعلقات کٹ کر رہ گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنماﺅں کو حال ہی میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کے اندر اختلافات پر بات چیت کیلئے بلایاتھا اور وزیرقانون یہ سن کر دم بخود رہ گئے کہ مقامی لیڈرز کو موجودہ صورتحال میں لوکل باڈیزالیکشن بھی جیتنے کی کوئی امید نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق چیف میونسپل آفیسر لاہور کے ساتھ ایک الگ میٹنگ میں پارٹی کے تنظیمی افسران اور ٹکٹ ہولڈر نے شکایت کی کہ ان کی درخواست کے باوجود سٹریٹ لائٹس بھی نہیں دی گئیں، یہ چیزیں ان کو لوکل باڈیز الیکشن جیتنے کے لیے مزید نااہلی کی طرف لے جاتی ہیں۔یہ بھی الزامات لگتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کودو سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے حکومت پر کوئی توجہ نہیں دی ۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے شہروں سے چند وزراءکے علاوہ باقی ٹکٹ ہولڈرز اور انتظامی عہدیداران سے کوئی تعاون نہیں کرتے ، دوسری طر ف بیوروکریسی کے بارے میں کہاجاتاہے کہ ٹکٹ ہولڈرز کے علاقوں میں تعمیراتی کاموں میں تاخیر کررہی ہے جبکہ کسی بھی کیس میں پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کرتی ۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہوگی کہ ایک سیاسی پارٹی پھیل پھول نہیں سکی جب اس کی حکومت تھی ، پارٹی میں پنجاب سے بیوروکریسی کی بہت شکایات ہیں ، ہمارا کوئی بھی لیڈر کوئی غیر قانونی کام نہیں کہتا لیکن افسران نے طے کر لیا ہے کہ کوئی کام نہیں کرنا۔

مزید :

سیاستعلاقائیپنجابلاہور

You may also like

Leave a Comment