Home » لائیو: گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

لائیو: گلگت بلتستان انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

by ONENEWS

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوگیا ہے۔ انتخابات میں 24 میں سے23 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ ایک حلقے میں امیداوار کے انتقال کے باعث انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔ اس سال ہونے والے انتخابات میں 4 خواتین بھی میدان میں اتری ہیں۔

انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد افراد کو ووٹ دینے کا حق حاصل تھا۔ جن میں سے سوا لاکھ سے زیادہ افراد پہلی بار ووٹ کا استعمال کر رہے تھے۔ سات لاکھ میں 4 لاکھ 5 ہزار 350 مرد اور 3 لاکھ 39 ہزار 992 خواتین شامل ہیں۔

گلگت بلتستان بھر میں ایک ہزار 160 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں 311 حساس اور 428 انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

انتخابات کے دن صبح سے شمالی علاقہ جات میں اچانک برفباری شروع ہوگئی اور بیشتر مقامات پر 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے مگر اس کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اسکردو میں دو سیاسی جماعت کے کارکنان کے مابین تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا قابو کردیا ہے۔

سماء ٹی وی کے نمائندے کے مطابق نتائج آنے سے قبل اسکردو میں یادگار چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان ریلی نکال رہے تھے۔ اس دوران کا سامنا پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ہوا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران پیپلز پارٹی کا ایک کارکن تحریک انصاف کے کارکنان کے ہتھے چڑھ گیا اور انہوں نے مار پیٹ کر اس کا سر پھوڑ دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر پیپلز پارٹی کے کارکن کو چھڑا لیا جبکہ صورتحال کو قابو کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب جھگڑے کا سن کر دونوں پارٹیوں کے کارکنان موقع پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

دو طرفہ پتھراؤ اور مار پیٹ کے دوران متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جھگڑے کے دوران فریقین نے ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواران اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ایل اے 1 گلگت

تحریک انصاف: جوہر علی

مسلم لیگ ن: جعفراللہ خان

پیپلز پارٹی: امجد حسین

ایل اے: 2 گلگت

تحریک انصاف: فتح اللہ خان

مسلم لیگ ن: حفیظ الرحمان، سابق وزیراعلیٰ

پیپلز پارٹی: جمیل احمد

ایل اے: 3، گلگت، انتخاب ملتوی

تحریک انصاف:

مسلم لیگ ن:

پیپلز پارٹی:

ایل اے: 4 نگر

تحریک انصاف: ذوالفقار علی

مسلم لیگ ن: عارف حسین

پیپلز پارٹی: جاوید حسین

ایل اے: 5 نگر

تحریک انصاف:

مسلم لیگ ن: سجاد حسین

پیپلز پارٹی: مرزا حسین

مجلس وحدت المسلین: رضوان علی ( تحریک انصاف)

ایل اے: 6 ہنزہ

تحریک انصاف: عبداللہ بیگ

مسلم لیگ ن: ریحان شاہ

پیپلز پارٹی: ظہور کریم

ایل اے: 7 سکردو

تحریک انصاف: راجہ محمد ذکریا خان- 5290

مسلم لیگ ن: محمد اکبر خان

پیپلز پارٹی: سید مہدی شاہ- 4114

ایل اے: 8 سکردو

تحریک انصاف:

مسلم لیگ ن: محمد سعید

پیپلز پارٹی: سید محمد علی شاہ- 7146

مجلس وحدت المسلمین: محمد کاظم- 7534

ایل اے: 9 سکردو

تحریک انصاف: فدا محمد ناشاد- 4445

مسلم لیگ ن:

پیپلز پارٹی: وزیر وقار علی

آزاد امیدوار:  وزیر سلیم- 5903

ایل اے: 10 سکردو

تحریک انصاف: وزیر حسین

مسلم لیگ ن: غلام عباس

پیپلز پارٹی: محمد وزیر خان

ایل اے: 11 خرمنگ

تحریک انصاف: سید امجد علی شاہ

مسلم لیگ ن: شبیر حسین

پیپلز پارٹی: نیاز علی

ایل اے: 12 شگر

تحریک انصاف: راجہ محمد اعظم خان- 1736

مسلم لیگ ن: محمد طاہر شگری- 673

پیپلز پارٹی: عمران ندیم- 837

ایل اے: 13 استور

تحریک انصاف: خالد خورشید خان- 136

مسلم لیگ ن: رانا فرمان علی- 136

پیپلز پارٹی: عبدالحمید خان- 185

ایل اے: 14 استور

تحریک انصاف: شمس الحق لون- 3580

مسلم لیگ ن: رانا محمد فاروق- 1890

پیپلز پارٹی: مظفر علی- 2282

ایل اے: 15 دیامر

تحریک انصاف: نوشاد عالم

مسلم لیگ ن: عبدالواحد

پیپلز پارٹی: بشیر احمد

ایل اے: 16 دیامر

تحریک انصاف: عتیق اللہ

مسلم لیگ ن: محمد انور

پیپلز پارٹی: دلبر خان

ایل اے: 17 دیامر

تحریک انصاف: حیدر خان

مسلم لیگ ن: صدر عالم

پیپلز پارٹی: غفار خان

ایل اے: 18 دیامر

تحریک انصاف: گلبر خان

مسلم لیگ ن:

پیپلز پارٹی: سعدیہ دانش

ایل اے: 19 غذر

تحریک انصاف: ظفر محمد

مسلم لیگ ن: عاطف سلمان

پیپلز پارٹی: سید جلال علی شاہ

ایل اے: 20 غذر

تحریک انصاف: نذیر احمد

مسلم لیگ ن: محمد نذر خان

پیپلز پارٹی: علی مدد شیر

ایل اے: 21 غذر

تحریک انصاف: جہانزیب

مسلم لیگ ن: غلام محمد

پیپلز پارٹی: محمد ایوب شاہ

ایل اے: 22 گھانچے

تحریک انصاف: محمد ابراہیم ثنائی- 4945

مسلم لیگ ن: رزاق الحق

پیپلز پارٹی: محمد جعفر

آزاد اميدوار مشتاق حسين- 6051

ایل اے: 23 گھانچے

تحریک انصاف: امینہ بی بی

مسلم لیگ ن: غلام حسین

پیپلز پارٹی: غلام علی حیدری

ایل اے: 24 گھانچے

تحریک انصاف: سید شمس الدین- 5361

مسلم لیگ ن: منطور حسین

پیپلز پارٹی: محمد اسماعیل- 6204

نوٹ: یہ اسٹوری مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی

You may also like

Leave a Comment