0

فہدمصطفیٰ کی سالگرہ پرشوبزساتھیوں کے دلچسپ پیغامات

اداکاراورٹی وی میزبان فرحان سعید نے جمعہ 26 جون کو عمر کی ایک اور مکمل کی جس پر شوبزکے ساتھیوں نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔

فلم “قائداعظم زندہ باد” میں فہد کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ” سالگرہ مبارک، تمہارے ساتھ تفریح کرنا، ہنسنا، اداکاری کرناہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے”۔

ماہرہ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کمی محسوس کررہے ہیں۔ اداکار نے پیار کیلئے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

شوبز سیلیبرٹیز میں سے فہد کے ساتھی اداکاروں اور دوستوں ہمایوں سعید، مہوش حیات ، ماورہ حسین سمیت بہت سے دیگرنے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

چھبیس جون سال 1983 میں پیدا ہونے والے فہد مصطفیٰ کی یہ سینتسویں سالگرہ ہے۔

.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں