Home » علی پرویزمہدی اورمیشاشفیع کا”گل سن” دلیرمہدی کوبھاگیا

علی پرویزمہدی اورمیشاشفیع کا”گل سن” دلیرمہدی کوبھاگیا

by ONENEWS

کولاج:سماء ڈیجیٹل

کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط کے گانے ” گل سُن ڈھولا” کی شہرت سرحد پاربھی جا پہنچی۔ بھاری گلوکاردلیر مہندی نے علی پرویز مہندی کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بیحد سراہا ہے۔

دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا ” دل تڑپے”، وجیہہ نقوی کا ” یقین” اور میشا شفیع کے ساتھ علی پرویز مہدی کا ” گل سُن” شامل تھا۔

ریلیز کے بعد سے اب تک ویوز کے لحاظ سے37 لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ “گل سن” پہلے،تقریبا13 لاکھ ویوز کے ساتھ ” دل تڑپے” دوسرے اور9 لاکھ سے زائد ویوز سے زائد کے ساتھ “یقین” تیسرے نمبر پرہے۔

https://www.youtube.com/watch؟v=HF__XxIvGlA

علی پرویز مہدی نے ٹوئٹر اور انسٹا پردلیرمہندی کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ “دوستوآج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں نے پرویزمہدی صاحب کے بڑے صاحبزادے علی پرویزمہدی کا گانا سنا، کوک اسٹوڈیو کا یہ کمال ٹریک آیا ہے، انہوں نے اورمیشا شفیع نے ” گل سُن” بہترین گایا” ۔

دلیر مہندی نے بتایا “مجھے بہت سالوں سے انتظار تھا کہ کوئی ایسا دن آئے کہ علی پرویز مہدی کا گانا آئے، لوگوں تک ان کی آواز پہنچے اور وہ ہٹ ہو۔ اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے اور مجھ سمیت استاد پرویز مہدی کے جتنے بھی چاہنے والے لوگ ہیں ہم سب کو بہت خوشی ہے”۔

بھارتی گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ کاش پرویزمہدی صاحب ہوتے اورعلی پرویز کے دادا جی ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہوتی۔ میں بھی بہت خوش ہوں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ سب بھی بھی کوک اسٹوڈیو کا یہ کمال گانا سنیں۔

علی پرویز مہدی معروف غزل گائیک پرویزمہدی کے بیٹے ہیں جنہیں موسیقی کے رموزان کے والد گلوکار بشیرحسین راہی نے سکھائے تھے۔ غزلوںں کے علاوہ فوک اور فلمی گیت بھی گانے والے پرویزمہدی کا اصل نام پرویز اختر تھا لیکن انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کی تھی جنہوں نے نام کے ساتھ مہدی کا اضافہ کیا۔

علی پرویزمہدی نے ٹوئٹرپردلیرمہندی کا ویڈیو پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا ” یہ ایک اعزاز ہے دلیرمہندی پا جی، آپ ہمارے لیے فیملی جیسے ہیں۔آپ کی محبت اور تعاون کیلئے جتنا شکریہ ادا کیا جائے، کم ہے” ۔

علی نے دلیر مہندی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اورانسٹا پر بھی یہی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بھارت گلوکار کیلئے ” کنگ آف بھنگڑا” لکھا۔

میشا شفیع نے بھی اپنی ٹویٹ میں شکریہ ادا کرتےہوئے لکھا کہ لیجنڈری دلیرمہندی سے داد حاصل کرنا ایک اعزاز ہے جس پرفخرمحسوس ہورہا ہے

گلوکارہ نے علی پرویز مہدی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا “اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اپنی میراث کو قابل فخر بنایا”۔

گل سُن کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویزمہدی نے لکھے جبکہ اسی گانے کے دوسرے ہاف میں میشا نے جوبول گائے انہیں عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہے۔

.

You may also like

Leave a Comment