Home » عاصم اظہرکےگانے”تم تم “کو مقبولیت کے ساتھ تنقید کا بھی سامنا

عاصم اظہرکےگانے”تم تم “کو مقبولیت کے ساتھ تنقید کا بھی سامنا

by ONENEWS


معروف گلوکارعاصم اظہر نے کل شام نیا گانا “تم تم ”ریلیز کیا جسے سوشل میڈیا پر نہایت مقبولیت حاصل ہورہی ہے لیکن تعریف کے ساتھ ساتھ صارفین کیلئے اس گانے پرتنقید کرنے کیلئے بھی ایک واضح پہلو موجود ہے۔

گانے کی ویڈیو 6 منٹ 11 سیکنڈز پرمشتمل ہے جس کے آغاز میں کینیڈین فلاسفر میتھسونا ڈھلوائیوکا مشہورمقولہ درج ہے ” اگر محبت پر پیسے کوترجیح دوگے تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے”۔

گانا چند دوستوں کی کہانی ہے جنہیں لڑکیوں سے دھوکہ ملنے پران کی بیوفائی اور لالچ کا دکھڑا روتے دکھایا گیا ہے۔

ان دوستوں میں عاصم اظہر، اسد صدیقی، رپیر رامس، طلحہ انجم، یوٹیوبر مورو اور طلحہ انجم شامل ہیں جبکہ ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر اریقہ حق اور اداکار ہانیہ عامر بھی الٹرا ماڈرن لڑکیوں کے روپ میں دکھائی گئی ہیں۔

گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ ٹوئٹر پر اس حوالےسے 4 ٹاپ ٹرینڈز زیرگردش ہیں جن میں ہانیہ عامر، عاصم اظہر، اریقہ حق اور گانے کا ٹائٹل “تم تم ” شامل ہے۔

اب بات کی جائے تنقیدی پہلو کی تو گانے میں خواتین کو لالچی اور مردوں کو ان کے ہاتھوں کھلونا بنے دکھایا گیا ہے۔

بعض صارفین نےصنفی امتیاز برتنے اور خواتین کے حوالے سے انتہائی منفی پہلو اجاگر کرنے پراعتراض کیا  توبیشتر نے ویسے ہی گانے کو ناپسندیدگی کی سند عطا کردی۔

ان کا ماننا ہے کہ عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے پسندید ہ ترین گلوکاروں میں شامل ہوتا ہے جو اس متنازع گانے کے بجائے کچھ اچھا بھی کرسکتے تھے۔

اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس میں سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات کے ساتھ ساتھ دلچسپ میمز بھی شامل ہیں۔۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام تر تنقید کے باوجود 1 لاکھ سے زائد صارفین یو ٹیوب پر اس گانے کو دیکھ چکے ہیں اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل عیدالفطرکے موقع پرعاصم نے بالی ووڈ “ملنگ” میں شامل کیا جانے والا اپنا گانا “ہمراہ ” ریلیز کیا تھا۔

مئی کے آغازمیں عاصم اظہر کا گانا ’’جو تو نہ ملا ‘‘ یوٹیوب پر100 ملین کلب میں شامل ہوچکا ہے۔یہ عاصم کا دوسرا گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا جانے والا گانا “تیراوہ پیار ” بھی 100 ملین کلب میں شامل ہے۔

.



Source link

You may also like

Leave a Comment