Home » ظلم کی انتہا

ظلم کی انتہا

by ONENEWS

اسلام علیکم پارے دوستو! ظلم کی انتہا ہو گئی کوئٹہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے- ہزارہ برادری کے افراد کو ہاتھ پاوں باندھ کے انتہائی بے رحمی سے قتل کر دیا گیا پانچ دن گزرنے کے باوجود بھی وزیراعظم پاکستان کوئٹہ جانے کا کوئی فیصلہ نہ کر سکے جبکہ مظلوم تڑپ تڑپ کے بلک بلک کے جناب وزیراعظم کو یاد کر رہے ہیں اپنے پیاروں پہ ہونے والی ظلم کی داستان ان کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں لیکن جناب وزیراعظم مظلومین کی فریاد سننے کے لئے کوئٹہ  جانے سے کنی کتراتے نظر آ رہے ہیں –

جی ہاں سب جانتے ہیں کہ پانچ روز قبل کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کو انتہائی بے رحمی و سفاکی سے قتل کیا گیا- ویسے تو کوئٹہ ہی کیا ملک بھر میں ہی دہشت گردی کے لاتعداد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کروڑوں بے گناہ افراد جان کی بازی ہار گئے، دہشت گردوں کی خونی کاروائیوں کا نشانہ بن گئے- اب کوئٹہ میں ہونے والی اس واردات نے ملک بھر میں گویا بھونچال سا پیدا کر دیا- ہزارہ برادری کے افراد کو انتہائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں افسوس کی کیفیت تو طاری ہوئی لیکن جگہ جگہ احتجاج بھی شروع ہو گیا سب سے افسوسناک بات تو یہ  ٹھہری کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کر دیا کہ وزیراعظم پاکستان کوئٹہ آئیں ہزارہ برادری کے مظلوم لوگوں کی آواز سنیں اور  لواحقین نے تو یہ تہیہ کیا ہوا ہیکہ جب تک جناب وزیراعظم ان کے پاس کوئٹہ نہیں آئیں گے وہ  اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کرینگے-

یہ یقینا انتہائی تشویش ناک بات ہے پانچ روز گزرنے کے باوجود بھی ہزارہ برادری کے عوام قتل ہونے والے افراد کی لاشیں لئے سڑکوں پہ بیٹھے ہیں -وزیراعظم کو یاد کر رہے ہیں لیکن ریاست مدینہ کی دعویدار ریاست کے حکمران مظلوموں کے پاس جانے کے لئے تیار نہیں البتہ مالی امداد کے لئے ضرور تیار ہیں -کوئٹہ کی شدید سردی میں بھی ہزارہ برادری کے لوگ سڑکوں پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں نہ صرف وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کر رہے ہیں بلکہ سفاک ظالم قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی چیخ چیخ کے جناب وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے کہ جناب وزیراعظم کوئٹہ جا کے ہزارہ برادری کے افراد کو تسلی دیں اورحالات کی بہتری کے لئے قدم اٹھائیں -بہر حال انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اور پوری پاکستانی قوم کی طرح ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے کہ جلد از جلد کوئٹہ میں مظلوم و معصوم بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے-تو اجازت اسی دعا کے ساتھ کہ اللہ پاک سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت میں جگہ عطاء  فرمائے آمین تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائےکالم




Source

You may also like

Leave a Comment