Home » صبح9بجےکی ہیڈلائنز:ملک ميں مون سون بارشوں کی انٹری،کئی شہروں میں جل تھل

صبح9بجےکی ہیڈلائنز:ملک ميں مون سون بارشوں کی انٹری،کئی شہروں میں جل تھل

by ONENEWS


ذیل میں 5 جولائی صبح 9 بجے کی ہیڈ لائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

پاکستان ميں کورونا وائرس سے روز کی بنياد پر ہلاکتوں ميں اضافہ ۔۔ چوبيس گھنٹوں ميں ترانوے افراد جان سے گئے ۔۔ پچيس ہزار سے زيادہ ٹيسٹ کئے گئے ۔۔ تين ہزار ايک سو اکيانوے کی رپورٹ پوزيٹو آئی ۔۔ اب تک چار ہزار سات سو بارہ پاکستانی کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہيں۔

ملک ميں مون سون بارشوں کی انٹری ۔۔ پنجاب اور خيبر پختونخوا ميں بادل برس پڑے ۔۔ لاہور ۔۔ فيصل آباد ۔۔ اسلام آباد ۔۔ راولپنڈی ۔۔ سوات ۔۔ ايبٹ آباد اور ديگر علاقوں ميں جم کر بارش ہوئی ۔۔ گرمی ستائے کے شہريوں نے سکھ کا سانس ليا ۔۔ پنڈی بھٹياں ميں کئی ديواريں اور چھتيں گر گئيں ۔۔ آٹھ افراد زخمی ۔۔

کراچی والو تھوڑا صبر کرو ۔۔ پير سے شہر قائد ميں بھی بادل برسيں گے ۔۔ محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ۔۔ انتظامیہ سارا سال سوتی رہی ۔۔ مگر نالوں کی صفائی نہ ہوسکی ۔۔ محمود آباد میں صرف دو دن پہلے نالے کی صفائی ۔۔ لیکن باقی علاقوں میں نالے صاف نہ ہوسکے

دن میں کام نہیں کر سکتے ۔۔ رات کو سو نہیں سکتے ۔۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی ۔۔ مرد چبوتروں اور سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور ۔۔ گھروں میں رہنے والی خواتین کی پریشانی ناقابل بیان ۔۔ خاتون حکومت اور کے الیکٹرک پر پھٹ پڑیں ۔۔ ادارے کو ڈاکو قرار دے دیا ۔۔

خانپور ٹرین حادثے کے گیارہ گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا ۔۔ آمد و رفت شروع ہوگئی ۔۔ شالیمار ایکسپریس اور عوام ایکسپریس روانہ ۔۔ گزشتہ روز شام چار بجے کے بعد شالیمار سے مال بردار گاڑی ٹکرا گئی تھی

کراچی کے علاقے ناظم آباد کی دکان میں ڈکیتی ۔۔ تین ملزمان نے اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا ۔۔ اسلحہ دکھا کر ایک ایک کر کے سب سے موبائل فون اور رقم چھین لی ۔۔ ملتان ميں سورج ميانی روڈ پر ملزمان کی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ۔۔ دکاندار کو قتل کردیا ۔۔

گليات کے نواحی علاقے بگنوترميں گاڑی کھائی ميں جاگری ۔۔۔ حادثے کے نتيجے ميں خاتون جاں بحق ۔۔۔ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ۔۔ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔



Source link

You may also like

Leave a Comment