Home » صبح 9بجےکی ہیڈلائنز: کراچی کے دکانداروں کا مارکیٹ کھولنےکا اعلان

صبح 9بجےکی ہیڈلائنز: کراچی کے دکانداروں کا مارکیٹ کھولنےکا اعلان

by ONENEWS


رحيم يار خان ميں افسوس ناک حادثہ، موٹروے ايم فائيو پر تيز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ خاتون اور بچوں سميت چار افراد جان بحق اور ايک زخمی ہوگیا۔ ريسکيو کے مطابق ڈرائيور کی آنکھ لگنے سے حادثہ پيش آيا۔

چھوٹا تاجر ديواليہ ہوچکا، اسمارٹ تو کیا تو اب کسی قسم کا بھی لاک ڈاؤن برداشت نہیں۔ کراچی کے دکانداروں نے آج سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر ديا۔ کہتے ہیں کہ زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں تو مزاحمت کریں گے۔ ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کی اجازت جبکہ کاروبار کا وقت رات 9 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ۔ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ پر ادائيگی نہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

بارشیں کتنی بھی ہوجائیں کراچی نہیں ڈوبے گا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور مئیر کراچی وسیم اختر نے یقین دہانی کرا دی۔ کہتے ہیں کہ نالوں کی بروقت صفائی کی جائے گی، عید پر نالوں میں آلائشیں نہ پھینکنے کی اپيل۔

نيب نے مسلم ليگ ن کے سينئر رہنما خواجہ آصف کو آج طلب کر رکھا ہے۔ ان پر کینٹ ہاوسنگ کالونی سيالکوٹ ميں موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کا الزام ہے۔ سوسائٹی پر لگنے والے فنڈز کا حساب۔ اہل خانہ، رشتہ دار اور حصہ داروں کی تفصیلات بھی طلب۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ شہر قائد میں امن یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار۔ جوانوں کو عصری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت۔ سپہ سالار نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

دہشت گرد بھارتی فوجیوں نے نانا کو کیسے شہيد کيا؟ کرب ناک مناظر ديکھنے والے ننھے کشميری نے دنیا کے سامنے بھارت کے خلاف گواہی دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں کہ ایاد کی تصویر دنیا کبھی نہیں بھولے گی، کشمیریوں کو اپنی زمین پر اقلیت میں بدلنا ہی بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔

پاکستان ميں کرونا سے ايک دن ميں اٹھہتر افراد جاں بحق جس کے بعد تعداد چار ہزار پانچ سو اکياون ہوگئی۔ چوبيس گھنٹوں ميں چار ہزار ستاسی نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں ایکٹو کرونا کیسز کی تعداد ايک لاکھ تين ہزار سات سو بائيس ہوگئی۔

امریکا میں کرونا وائرس دوبارہ بڑھنے لگا۔ ایک دن میں ستاون ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ چھ سو ستاسی افراد جان سے گئے۔ برازیل میں بھی سینتالیس ہزار سے زیادہ افراد کرونا سے متاثر، بارہ سو ستتر افراد ہلاک۔ انڈیا میں تین سو ستتر اور روس میں ایک سو سینتالیس ہلاکتیں۔

قومي کرکٹ ٹيم کے مزيد چھ کھلاڑی انگلينڈ روانہ ہوگئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ باقی ٹيم پہلے ہی انگلينڈ ميں تيارياں کر رہی ہے۔ گرين شرٹس کا انگريز حريفوں کے درميان پہلا ٹيسٹ پانچ اگست کو شروع ہوگا۔



Source link

You may also like

Leave a Comment