0

صبح 9بجےکی ہیڈلائنز:بھارت کی بلوچستان میں مداخلت معمول بن گئی

پاکستان ميں کرونا وائرس سے مزيد اکانوے افراد جاں بحق اموات کی تعداد چار ہزار تين سو پچانوے ہوگئی۔ مجموعی طور پر دو لاکھ تيرہ ہزار چار سو ستر افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔ ايک لاکھ آٹھ ہزار سے زيادہ صحت ياب ہوچکے۔

بلوچستان میں مداخلت معمول بن گئی۔ بھارت پاکستان ميں عدم استحکام کے ليے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا بيان۔ کہتے ہيں کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے ليے دہشت گردی کا سہارا لے رہا۔ مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔

پتوکی حبیب آباد چونیاں روڈ پر تيز رفتار ٹرک نے موٹر سائيکل کو ٹکر مار دی۔ موٹرسائيکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق۔ ٹرک ڈراٸیور فرار ہوگيا۔ شجاع آباد میں بسم اللہ چوک کے قریب کار ٹرک کی زد میں آگئی۔ ایک شخص جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔

پيٹروليم مصنوعات ايک بار پھر سستی ہونے کا امکان۔ جولائی کے ليے قيمتوں ميں پانچ سے بارہ روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ حکومت نے غور شروع کر ديا۔ حکام کے مطابق اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 30 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

حکومت کی کوششيں رنگ لے آئيں۔ يورپی يونين نے پی آئی اے کو تين جولائی تک پروازيں آپريٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ سیکريٹری خارجہ کا یورپی ممالک کے سفیروں سے رابطہ۔ اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔ پی آئی اے کی دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پائلٹس کے لائسنس ٹھيک ہيں يا نہيں تصديق کی جائے۔ متحدہ عرب امارات کی سول ايوی ايشن اتھارٹی نے پاکستانی ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ ديا۔ بھيجی گئی فہرست ميں پچاس پاکستانی پائلٹس اور چار فلائٹ افسران کے نام شامل۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج لگے گی۔ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ،  ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء اور ایس ای سی پی کے نئے مالی سال کیلئے آڈیٹرز کی منظوری دی جائے گی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس بھی آج ہوگا۔

کراچی کے لٹيرے گاڑی چھيننے کے ليے ويڈيو گيم جيسے طريقے اپنانے لگے۔ سائٹ ايريا ميں ايک ملزم نے قیمتی گاڑی کے آگے موٹر سائيکل لگائی۔ دو نے اندر گھس کر ڈرائيونگ سيٹ پر قبضہ کرليا اور ڈرائيور سميت گاڑی لے اڑے۔ پندرہ جون کے واقعے کی ويڈيو سامنے آگئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں کلینک میں سلنڈر دھماکا، عمارت میں آگ لگ گئی۔ غير ملکی ايجنسی کے مطابق حادثے ميں 19 افراد جان سے گئے۔

عسکری میدان میں نئی تاریخ رقم۔ پاک فوج کی میجر جنرل نگار جوہر لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا۔ سياسی رہنماؤں کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو مبارکباد۔

قومی کرکٹ ٹيم کا لندن میں پہلا ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑيوں کی ووسٹر ميں نيٹ پريکٹس، کوچز نے بالنگ اور بیٹنگ کے گر سکھائے۔ اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ آج سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو شروع ہوگا۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں