0

شکل سےغنڈہ لگتاہوں،پرہوں شریف آدمی

تصویر: انسگرام

ڈراموں کے کردار ناظرین پر اس حد تک بھی اثر انداز ہوتے ہیں کہ آج کل کسی پسندیدہ کردار کے ساتھ کچھ برا ہونے پراس کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے۔

گزشتہ رات اپنے اختتام کو پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ” دیوانگی” میں سلطان درانی کا منفی کردار نبھانے والے اداکار دانش تیمور نے اس کردار کی بےتحاشا پسندیدگی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹا پوسٹ پر دانش نے اس مشکل کردار کے حوالے سے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا ” شکل سے غنڈہ لگتا ہوں، پر ہوں شریف آدمی۔۔ آج رات سلطان درانی مرگیا، وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ دیوانگی کے سفرکے آغاز سے ہی سلطان میرے دل کے بہت قریب رہا ہے” ۔

اداکار نے اس کردار کیلئے خود پراعتماد کرنے پر ڈرامہ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی ،اسد قریشی اور ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ گانے کے ٹائٹل سونگ کی کمپوزیشن اور گلوکاری پر ساحر علی بگا کو سراہتے ہوئے دانش تیمور نے نگین کا کردار ادا کرنے والی حبا بخاری کو بھی بہت باصلاحیت اور بہترین اداکارہ قراردیا۔

یہ پوسٹ انسٹاگرام پر دیکھیں

شکال سی غنڈا لگتا ہون ، پیر آن شریف شریفی۔ اگرچہ سلطان درانی کا آج رات انتقال ہوگیا ، لیکن وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا۔ میرے دیوانگی سفر کے آغاز سے ہی سلطان میرے دل سے بہت قریب رہا ہے۔ میں اس پروجیکٹ کے پیچھے جینیئس دماغوں کا بے حد شکرگزار ہوں: @ عبد اللہ.کادوانی ، اور @ اسداقوریشی ، مجھ پر اس کردار پر بھروسہ کرنے پر۔ @ mariekhan1 اس کی محنت اور مدد کے لئے اور یونس شفیع کے لئے میرے لئے ہر چیز کا مکمل انتظام اور پورے عمل کو ہموار بنائیں۔ @ اعزازحمد ، میری اداکاری کے ذریعہ اپنی طاقتوں کی نشاندہی کرنے اور اس کی پرورش کرنے اور سلطان کے کردار کو اسکرین پر مکمل طور پر پیش کرنے کی اجازت دینے کے لئے۔ sadia_writer بہت شاندار انداز میں سیریل لکھنے کے لئے۔ theahiralibagga_official دیوانگی کی مدھر اور صوفیل ساؤنڈ ٹریک مرتب اور گانے کے لئے۔ اور میری طرف کتنا حیرت انگیز شریک ستارہ تھا۔ hiba_bukhariofficial بہت باصلاحیت اور پیشہ ورانہ ، اور ایک عمدہ اداکارہ ہے۔ اور میرے بھائی ، ہمیشہ کے لئے ،aliabbasofficial ، جو میرے سارے منصوبوں میں ہمیشہ میرے لئے خوش قسمت توجہ رہا ہے۔ میں کردار کے ساتھ محبت اور نفرت کرنے پر کاسٹ کے تمام ممبروں ، پوری ٹیم اور آخر کار شائقین کا بہت شکر گزار ہوں۔ یہ ڈرامہ آپ سب لوگوں کے بغیر کامیابی کی سطح کو چھو نہیں سکتا تھا۔ میں دیکھنے والوں کا ہمیشہ کے لئے شکر گزار ہوں۔ آپ کی محبت نے ثابت کیا ہے کہ ”سلطان شکال سی غنڈا لگتا تھا پار تھا تھ شریف شریف“۔ خدا حافظ آپکا سلطان۔

شائع کردہ ایک پوسٹ دانش تیمور (@ ڈنمارکثمور 16) 26 اگست 2020 بجے شام 12:32 بجے PDT

دانش نے ڈرامے میں اپنے رقیب ہارون کا کردار ادا کرنے والے علی عباس کو اپنا بھائی کہتے ہوئے کہ وہ ہرپراجیکٹ میں ہمیشہ میرے لیےخوش قسمتی کا باعث رہے ہیں۔

پوسٹ کے اختتام میں اداکار نے اپنےاس کردار کےحوالے سے پھرلکھا ” آپ سب مداحوں کے پیارنے ثابت کیا کہ “سطان شکل سے غنڈہ لگتا تھا پرتھا شریف آدمی ۔۔ خدا حافظ ، آپ کا سلطان”۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلطان کے اندر کی اچھائیوں کو پہچانتے ہوئے ٹویٹس میں اس کردار سے اپنی محبت کا اظہارکیا۔

دانش تیمور نے ڈرامے میں جارحانہ مزاج رکھنے والے ایک ایسے شخص کا کردارنبھایا جس کی زندگی میں دولت کی تو کوئی کمی نہیں لیکن وہ ایک غلطی کی سزا دینے کے چکر میں اپنی زندگی میں آنے والی مخلص محبت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور پھر اس لڑکی (نگین ) کو دوبارہ اپنی زندگی میں شامل کرنے کیلئے صحیح غلط کے چکر میں پڑے بغیر بہت سی زندگیاں برباد کرنے کے بعد آخر میں المناک انجام سے دوچار ہوجاتا ہے۔

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں