Home » شعلے کے سورمابھوپالی”جگدیپ” کوبالی ووڈ ستاروں کاخراج عقیدت

شعلے کے سورمابھوپالی”جگدیپ” کوبالی ووڈ ستاروں کاخراج عقیدت

by ONENEWS

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار اور کامیڈین جگدیپ کا بدھ کی رات 81سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ 29 مارچ 1939 کو داتیا میں جنم لینے والے جگدیپ کا اصل نام سید اشتاق جعفری تھا۔

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم “شعلے( 1975) ” میں سورمابھوپالی کے کردار سے بےپناہ دادا سمیٹنے والے جگدیپ نے اپنا دیش (1972) اور انداز اپنا اپنا (1994) میں بھی مزاحیہ کردار نبھائے جو بیحدمقبول ہوئے۔

جگدیپ کے بیٹے جاوید جعفری بالی ووڈ کے معروف کامیڈین،میزبان، اداکار اور ڈانسرہیں جبکہ جاوید اور جگدیپ کے چھوٹے بیٹے ناوید جعفری کو معروف ڈانس رئیلٹی شو “بولی ووگی” سے بھی بےپناہ شہرت حاصل ہوئی۔

جگدیپ کے ساتھی اداکاروں اور دیگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔

.

You may also like

Leave a Comment