Home » شاہ رُخ اورگوری کے دہلی والےگھرمیں قیام کریں

شاہ رُخ اورگوری کے دہلی والےگھرمیں قیام کریں

by ONENEWS

تصویر: انڈیاٹوڈے

اگرآپ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے پرستارہیں توجان لیجئے کہ آپ کو شاہ رخ اورگوری کے گھرمیں قیام کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ خواب 14 فروری 2021 کو ویلنٹائن ڈے پر پورا ہوسکتا ہے کیونکہ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری نے کسی ایک جوڑے کیلئے اپنے دہلی والے گھرمیں رات گزارنے کی پیشکش کی ہے، یہ جوڑا اب ممبئی میں رہائش پزیر ہے لیکن دونوں دہلی میں ہی پلے بڑھے۔

انٹیرئیرڈیزائنر نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ائر بی این بی کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے مداحوں کو اپنامہمان بننے کا موقع فراہم کررہی ہیں ۔ خانز کی رہائشگاہ میں قیام کا موقع حاصل کرنے کیلئے 30 نومبر تک شاہ رخ خان کے سگنیچرپوزمیں کھلی بانہوں کے ساتھ بنایا جانے والا پوزشیئرکرنا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے گوری خان نے کہا کہ “میں نے اپنے ائر بی این بی مہمان کیلئے ذاتی طور پرتیاری کی ہے۔ انہیں کھانے میں ہمارے خاندان کی تمام پسندیدہ ڈشز پیش کی جائیں گی، شاہ رخ خان کی پسندیدہ فلموں کا میراتھون دیکھنے کو ملے گا اس کے علاوہ ہمارے گھر میں اپنا قیام یادگار بنانے کیلئے سووینئرز بھی دیے جائیں گے۔

انٹرویو کے دوران شاہ رخ کی اہلیہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مہمانوں کے قیام کا فیصلہ کیوں کیا؟ جواب میں گوری کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کواپنے گھر پر لوگوں کی میزبانی کرنا بہت پسند ہے اورہمیں لگتا ہے کہ یہ اپنے پیاروں کو خوش آمدید کرنے اوران سے تعلق قائم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

https://www.youtube.com/watch؟v=CYVeKXe12XE

شاہ رخ خان کی یہ رہائشگاہ جنوبی دہلی میں پنچشیل پارک کے قریب واقع ہے۔

گوری نےٹریول کمپنی ائربی این بی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کے سفری اور قیام کے تجربے کو گرمجوشی سے جوڑدیتے ہیں، ہمیں بھی اپنا دہلی والا گھرکھولنے کا خیال لاس اینجلس ٹرپ کے بعد آیا تھا۔

ہم ائر بی این بی میں ٹھہرے تھے اور یہ ایک شاندار تجربہ رہا جس کے بعد ہی ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی لوگوں کو بھی اپنے گھر میں خوش آمدید کہنااور بطور میزبان انہیں ایک یادگار تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

دہلی والی رہاشگاہ کی آرائش خود کرنے والی گوری خان نے مزید کہا کہ پوراگھر ہی میرا پسندیدہ ہے لیکن 2 کارنرز مجھے بہت زیادہ پسند ہیں۔

اپنے اور شاہ رخ کے کمرے کی ایک دیوارکو “نوسٹیلجیا وال” کہتے ہوئے گوری نے بتایا کہ اس دیوار پران چیزوں کی کلیکشن ہےجو بطور فیملی ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ان چیزوں میں آریان (بڑا بیٹا) کا بیڈ منٹن ریکٹ ، سہانا کے پسندیدہ میک اپ برشزاور تتلیاں جواس نے سالوں میں جمع کیں، ابرام (چھوٹا بیٹا) کی پہلی سالگرہ کا تحفہ جو کہ چاندی کا آئینہ اور کنگھی ہے، حتیٰ کہ ایک آرٹ کا ایک نمونہ تک موجود ہے جو شاہ رخ نے اپنے ابتدائی سالوں میں خریدا تھا، یہ اس کی پزا سے محبت ظاہرکرتا ہے۔

گوری کی پسندیدہ دوسری دیوارپرہاتھوں سے بنے کارڈزموجود ہیں جو شاہ رخ اور گوری نے ابتدائی دنوں میں ایک دوسرے کو دیے تھے۔

اس گھرکے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ “دہلی میں گزارے جانے والے ابتدائی دنوں کی بہت سی یادوں کے ساتھ یہ گھر ہمارے دلوں میں بہت خاص مقام رکھتا ہے”۔

.

You may also like

Leave a Comment