0

شام6بجے کی ہیڈلائنز: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات پر یقین رکھتا ہے، ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اجلاس کا اعلاميہ جاری۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار۔ اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پر سيکيورٹی اہلکاروں کو شاباش۔

پاکستان اسٹاک ايکسچينج پر حملے کی تحقيقات جاری، کراچی پوليس چيف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کہا دہشت گرد اس طرح کے حملے کرسکتے ہيں، ہميں تيار رہنا ہوگا، شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند نہيں کرسکتے، ہر گاڑی کو چيک کرنا ممکن نہيں۔

ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنادیا۔ ارشد ملک نے العزيزيہ ريفرنس ميں نواز شريف کو 7 سال کی سزا سنائی تھی۔

اپوزيشن ليڈر شہباز شریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر، کہا کہ انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی، جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا، انصاف کا تقاضا ہے نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے۔ مريم نواز کا ٹويٹ بھی سامنے آگيا، لکھا آج کا فیصلہ سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے، فیصلے نے نواز شریف کے دامن پر لگا بڑا داغ دھو ديا۔

ویڈیو اسکینڈل کے 2 کرداروں میں سے ایک ارشد ملک برطرف ہوگئے، کھیل کا دوسرا کردار مریم صفدر ہیں۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کا رد عمل۔ مريم نواز نے جج کی ویڈیو استعمال کرکے اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اپیل پر سزا ہونا باقی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ فیصلے سے امید اور بھی مضبوط ہوگئی، مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے۔

سندھ حکومت کا عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلديہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی پبلک کرنے کا فیصلہ۔ مرتضیٰ وہاب کی پريس کانفرنس۔ کہا کہ علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی قیادت کا ذکر بتائیں، علی زیدی نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، علی زیدی کا پی آئی اے سے کیا تعلق ہے۔

مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کب کب بھرتی ہوئے۔ وفاقی وزير علی زيدی نے ٹویٹر پر تفصيلات شیئر کرديں۔ پيغام ميں لکھا 236 پائلٹ ن ليگ اور پيپلز پارٹی کے دور ميں بھرتی ہوئے، مشتبہ لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کو معطل کرديا گيا، يقين رکھيں معاملے ميں ملوث تمام ذمہ داران کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے گا۔

بجلی آئے نہ آئے ريٹ تو بڑھيں گے، حکومت نے کراچی کے عوام پر بجلی گرا دی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فيصلہ، فی يونٹ  2 روپے 79 پيسے تک اضافہ کيا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کميٹی نے منظوری دیدی۔

کراچی ميں پھر سے غيراعلانيہ لوڈ شيڈنگ کا عذاب، دن اور رات کے وقت بدترين لوڈ شيڈنگ۔ کے اليکٹرک صارفين کو ادارے کی جانب سے الگ الگ  پيغامات۔ کينپ پاور پلانٹ ميں خرابی اور مينٹي ننس کا جواز۔ شہری رُل گئے، کہاں جائيں کس سے فرياد کريں، کوئی سننے والا نہيں۔

چھ جولائی سے کراچی سميت سندھ بھر ميں مون سون کا طاقتور سسٹم داخل ہونے کا امکان، 7 جولائی کو کراچی ميں بادل جم کے برسيں گے۔ محکمہ موسميات نے خبر  دیدی۔ کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

بارش ہونے والی ہے۔ کيا سندھ حکومت تيار ہے؟، کے ايم سی کے 38 بڑے نالوں ميں لاکھوں ٹن کچرا، نالے صاف نہ ہوئے تو اس بار بھی سڑکيں تالاب بن جائيں گی، نالوں کی صفائی کیلئے ايک ارب روپے مختص کرنے کے دعوے۔ 4 برسوں ميں کروڑوں روپے کی رقم نالوں کی صفائی پر خرچ کی گئی۔

کراچی کے شہريوں کو کرنٹ لگنے سے بچانے کيلئے کے اليکٹرک نے کيا کيا؟، سوال کھڑے ہوئے۔ کراچی ميں گزشتہ سال بھی بارشوں ميں کرنٹ لگنے کی وجہ سے 35 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن ميں سے 19 اموات کا ذمہ دار نيپرا نے کے اليکٹرک کو ٹھہرايا تھا۔ اس بار بھی عوام سے کنڈے ہٹانے کی اپيل۔

شيخوپورہ ميں المناک حادثہ، کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسين ايکسپريس اور کوسٹر ميں تصادم، 20 افراد جان سے گئے۔ ڈویژنل انجینئر معطل۔ وزیر ریلوے شیخ رشید  کا ذمہ داوں کیخلاف کارروائی کا حکم۔ وزیراعظم کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس۔

اٹک میں کنویں کی صفائی کے دوران 6 مزدور جاں بحق۔ ريسکيو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس موت کا سبب بنی، آپريشن کے بعد تمام لاشوں کو نکال ليا گيا۔

پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، فیصلے کيخلاف وقار ذکاء نے درخواست دی۔ کہتے ہيں کہ پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ویڈيو گیم کا ورلڈ کپ ہورہا ہے، ساری اسپانسر شپ ختم ہو جائے گی، پابندی سے پاکستان، الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

انگلينڈ کیخلاف سيريز کی تيارياں۔ ووسٹر شائر ميں قومی ٹيم کا اِن ڈور جم سيشن۔ کھلاڑيوں کا فزيکل فٹنس پر زور۔ وقار يونس کہتے ہيں کھلاڑی فٹ ہيں، انگلينڈ کے خلاف اچی پرفارمنس ديں گے۔

انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتتے ہی لیورپول کو نظر لگ گئی۔ چیمپیئن بننے کے بعد اگلا ہی میچ ہار گئی، مانچسٹر سٹی نے محمد صلاح کی ليورپول کو 0-4 سے ہرا ديا۔ اسپينش ليگ ميں ريال ميڈرڈ کی ايک اور کاميابی، گيتافے کو ايک صفر سے ہرا ديا۔

موسيقی ميں چمٹے کے استعمال کو دوام بخشنے والے عالم لوہار کو بچھڑے 41 سال گزر گئے۔ انہوں نے صوفيانہ کلام اور پنجاب کے گيتوں کو پوری دنيا تک پہنچايا، ان کا کلام جگنی آج بھی دلوں کے تار چھيڑ ديتا ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں