Home » شام6بجے کی ہیڈلائنز: فورسز نے ممبئی طرز کاحملہ ناکام بنایا

شام6بجے کی ہیڈلائنز: فورسز نے ممبئی طرز کاحملہ ناکام بنایا

by ONENEWS


سيکيورٹی اداروں نے ممبئی طرز کی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا، دہشت گردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، وزیراعظم کا قومی اسمبلی ميں خطاب۔ کہا کوئی شک نہيں اسٹاک ايکس چينج حملے کے پيچھے بھارت ہے، بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان کا شہيد سب انسپکٹر اور تينوں سيکيورٹی گارڈز کو خراج تحسين۔ بولے يہ ہمارے ہيروز ہيں۔

اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں، جیسے چل رہے تھے اب اس طرح نہیں چل سکتے۔ وزيراعظم نے دوٹوک الفاظ ميں کہہ ديا۔ کہا يا تو ہم اصلاحات کريں یا پھر بُرے وقت کا سامنا، پاور سیکٹر ملک پر عذاب بنا ہوا ہے۔ آصف زرداری اور نوازشریف کی شوگر ملیں ہیں، کالا پیسہ سفید کرنے کیلئے شوگر ملیں بنائی گئیں، اداروں میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں۔ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہيں چھوڑيں گے۔ عمران خان کی بلاول بھٹو پر بھی تنقيد۔

عمران خان کے ن ليگی قيادت پر بھی جم کر وار۔ بولے ماضی میں ملک کا وزیراعظم پیسہ چوری کرکے باہر لے گیا۔ دبئی سے ان کیخلاف ثبوت مل رہے ہیں، يہ ڈرے ہوئے ہيں، چاہتے ہيں کہ حکومت چلی جائے، جب تک ہم اپنے نظریے پر کھڑے رہیں گے اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔ نوجوان پارليمنٹيرينز سے کہتا ہوں کرسی چھوڑنے سے کبھی نہيں گھبرانا، مائنس ون ہو بھی گيا تو ان کو کوئی نہيں چھوڑے گا۔

بجٹ۔ مہنگائی اور پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج۔ شاہد خاقان عباسی نے وزيراعظم کو چيلنج دے ديا۔ کہا کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں، لیگی رہنماء نے کابینہ اور ای سی سی کے فیصلوں کو بھی مشکوک قرار دے دیا۔ خواجہ آصف اور پی پی رہنما نويد قمر کی بھی گھن گرج۔

پاکستان اسٹاک ايکس چينج حملے کی تحقيقات۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور موبائل پر کسی سے رابطے میں تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے حاصل کئے گئے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گئیں۔ دہشت گرد لياری ايکسپريس وے کے راستے اسٹاک ايکسچينج پہنچے۔ کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور کراچی پولیس چیف کا اسٹاک ایکس چینج کا دورہ۔ گورنر سندھ نے ميڈيا سے گفتگو ميں کہا تمام دہشت گردوں کيلئے پيغام ہے، اس طرف آنا بھی نہيں۔

بہادر جوانوں نے چند منٹوں میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب۔ کہا رینجرز اور پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام ہوا، شہيد افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ایک ايک کروڑ روپے دينے کا اعلان۔ نجی کمپنی کے دو سيکيورٹی گارڈز کے ورثاء کو 50، 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ شہيد اہلکاروں کے بچوں کو سرکاری نوکری بھی ملے گی۔

پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔ ايک کھرب 7 ارب 51 لاکھ روپے مالیت کے ضمنی مطالبات زر منظور۔ وزيراعلیٰ عثمان بُزدار کا خطاب۔ کہا کہ کرونا سے متعلق دواؤں کی کوئی کمی نہیں، فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے اضافی تنخواہ کا اعلان بھی کردیا۔ تعمیراتی شعبے کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج، ہر ضلع میں يونیورسٹی کیمپ قائم کيا جائے گا۔

ملک بھر ميں 24 گھنٹوں ميں کرونا سے 118 اموات، مجموعی ہلاکتيں 4 ہزار 304 ہوگئيں۔ ايک دن ميں 2 ہزار 846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عید الاضحیٰ کیلئے جانوروں کی خریداری، مویشی منڈیوں ميں جانے کی مشروط اجازت۔ کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ایس او پیز جاری کردیئے۔ ماسک کے بغیر کوئی بھی منڈی نہیں آسکے گا، بچوں اور بوڑھوں کے داخلے پر سخت پابندی ہوگی، مویشی منڈیاں عید سے 15 دن پہلے لگانے کی اجازت ہوگی۔

شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے چھٹی بار پیش کش کردی۔ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے 67 فیصد سے زائد شئیرز اور انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کا پروپوزل ديا ہے۔ درخواست اسٹاک ايکس چينج کو بھيج دی گئی۔

ميجر جنرل نگار جوہر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پاک فوج کی پہلی خاتون افسر بن گئيں۔ انہيں سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ رپورٹس پی سی بی کو موصول ہوگئی۔ 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے۔ کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔



Source link

You may also like

Leave a Comment