0

شام6بجے کی ہیڈلائنز: حکومت آصف زرداری کوقتل کرناچاہتی ہے، بلاول

حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے، عمران خان صرف ٹویٹر اور فیس بک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے مودی کیلئے الیکشن مہم چلائی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ کہا بجٹ سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئیں، کرونا کو زبردستی پھیلایا گیا، حکومت معاملات بگاڑ رہی ہے۔ وزیراعظم کو معيشت کرونا اور سياست پر مناظرے کا چیلنج

رمضان شوگر ملز کيس ميں شہباز شريف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے شہباز شريف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 اگست کو طلب کرليا گیا۔

کراچی میں غير قانونی پارکنگ سڑکيں اور معيشت جام کررہی ہیں۔ بازار ہوں یا اسپتال طاقتور مافیا کے آگے ٹریفک پولیس مکمل طور پر بے بس۔ موٹر سائیکل پارکنگ کے 5 روپے کی بجائے 20 روپے لیے جاتے ہیں۔ ٹریفک کی روانی کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا۔ کئی علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا۔

وفاقی کابينہ نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت ہوا بازی نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کی فہرست جاری کی تھی۔ کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ مؤخر کردیا۔

حکومت کی کاوشيں رنگ لے آئيں۔ يورپين ممالک نے پی آئی اے کو تین جولائی تک پروازيں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی اور متحدہ عرب امارات نے پی آئی اے پائلٹس کی مصدقہ دستاويزات مانگ ليں۔ پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا متنازع بیان۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ميں غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ۔

اسلام آباد ہائيکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ريمارکس دیئے کہ پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایگزیکٹو کا اختیار ہے۔ عوام کے منتخب نمائندے ہی پالیسیاں بنا سکتے ہیں۔ اس درخواست پر کارروائی عدالتی اختیار سے تجاوز ہوگا۔ عوامی نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔

بھارتی فوج نے انسانیت کی تذلیل میں تمام حدیں پار کردیں۔ 3 سالہ نواسے کی آنکھوں کے سامنے نانا کو گولی مار کر شہید کردیا۔ تصویر دیکھ کر دل دہل گئے۔ بچہ لاش پر بیٹھا روتا رہا۔ تین سالہ ننھے فرشتے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ بچہ ہچکياں لے کر روتا رہا۔ اہل خانہ کی عالمی منصفوں سے انصاف کی دہائی۔

بھارت کا جنگی جنون جاری، ایل او سی کے شہری علاقوں پر فائرنگ اور گولہ باری سے نوجوان شہید۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی۔ بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت پاکستان ميں عدم استحکام کیلئے مسلسل کوشش کررہا ہے۔ بلوچستان  میں مداخلت بھارت کا معمول بن گئی ہے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا بيان۔ کہتے ہيں کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہا۔ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کررہا ہے۔

لاہور کے نجی اسکول ميں طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ، وزيراعلیٰ پنجاب کا سی سی پی او لاہور کو غير جانبدارانہ تحقيقات کا حکم۔ ڈسٹرکٹ ايجوکيشن اتھارٹی نے بھی تين رکنی کميٹی بنا دی۔

پاکستان ميں کرونا سے مزيد 91 افراد جاں بحق۔ اموات کی تعداد 4 ہزار 395 پچانوے ہوگئی۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار 470 افراد کرونا سے متاثر۔ سندھ ميں کيسز کی تعداد 84 ہزار۔ پنجاب ميں 76 ہزار۔ کے پی ميں 26 ہزار اور بلوچستان ميں 10 ہزار سے زائد کيسز رپورٹ۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی۔ شادی ہالز۔ تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ تمام دکانیں شام 7 بجے بند ہوجائیں گی۔ ہوم ڈلیوری کی رات 11 بجے تک اجازت ہوگی۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔

نہ پانی۔ نہ بجلی، بس آگ برساتا سورج۔ ایسے میں کے الیکٹرک نے بے حسی کی انتہاء کردی۔ گرمی بڑھنے کے ساتھ لوڈ شيڈنگ کا دورانيہ بھی بڑھا ديا گيا۔ بيشتر علاقوں ميں 7 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش۔ شہری پريشان۔ کئی علاقوں میں پانی کا بحران بھی سنگين ہوگيا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارش کا امکان۔ مشرقی بلوچستان۔ بالائی سندھ۔  خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان شامل۔ ديگر علاقوں ميں موسم شديد گرم رہے گا۔ کراچی ميں شديد گرمی اور حبس کا راج۔

چين ميں شديد بارشوں اور سلاب سے تباہی، سيکڑوں عمارتيں بہہ گئيں، کئی علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ۔ پانی ميں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے ريسکيو آپريشن۔

تين ماہ کا طويل انتظار ختم۔ قومی کرکٹرز پريکٹس کيلئے گراؤنڈ ميں اتر گئے۔ ووسٹر شائر ميں کرونا ٹيسٹ منفی آنے کے بعد انگلينڈ کيخلاف سيريز کی تياريوں کا آغاز۔

لائنل ميسی نے کيریئر کا 700 واں گول داغ دیا۔ اٹالين ليگ ميں يوونٹس نے جين وا کو 1-3 سے ہراديا۔ رونالڈو اور ڈيبالہ نے شاندار گول اسکور کئے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں