0

شام6بجے کی ہیڈلائنز:جنوبی پنجاب سے تمام اراکین ساتھ ہیں، طاہربشیرچیمہ

جنوبی پنجاب سے اپوزيشن کے تقريباً تمام اراکين ہمارے ساتھ ہيں، جنوبی پنجاب ايگزيکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشير چيمہ کا سماء کو انٹرويو، کہا ن ليگ کے ايم پی ايز ہی نہيں، ايم اين ايز کی بھی وزيراعظم سے ملاقاتيں ہوئيں، جس دن عمران خان کہيں گے، سب ارکان کو سامنے لے آئيں گے۔ ارکان کی تعداد اتنی ہے کہ اپوزيشن کی طبيعت صاف ہوجائے، جس دن ہميں چيلنج کريں گے، اِن کا شيرازہ بکھر جائے گا۔

طاہر بشير چيمہ کے دعوے ميں کوئی حقيقت نہيں، ن ليگی رہنماء ملک احمد خان کی سماء سے گفتگو، کہا صرف 6 اراکين نے سال بھر پہلے اپنے حلقوں کے حوالے سے حکومت سے رابطے کئے تھے، ايسا نہيں کہ اراکين کو قيادت پر بھروسہ نہيں رہا، جنوبی پنجاب صوبے کيلئے ن لیگی دور حکومت کے دستاويزات ديکھ ليتے تو صوبہ جلد بن جاتا۔

جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ مکمل طور پر فعال کیا جارہا ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کی ميڈيا سے گفتگو، کہا تمام محکموں کے سیکریٹریز مکمل اسٹاف کے ساتھ سب سيکريٹريٹ ميں بیٹھیں گے۔ ترقیاتی منصوبے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ہی منظور ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کيلئے پنجاب کا 33 فيصد بجٹ مختص ہے۔

نہ ہم آخری چوائس ہيں، نہ مائنس ون ہوگا، ثابت ہوگيا کہ يہ نااہل نالائق اور کرپٹ ترين اپوزيشن ہے، يہ کچھ نہيں کرسکتی۔ وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد کی پريس کانفرنس۔ کہا پی ٹی آئی والے گندے کپڑے ٹی وی پر آکر نہ دھوئيں، کرونا سے صحتياب ہونیوالے شيخ رشيد اب بھی وائرس کے خوف کا شکار، بولے خدا کسی دشمن کو بھی کرونا ميں مبتلا نہ کرے۔

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھا اور مجھ پر ہی الزام لگایا جارہا ہے، علی زیدی کو معلوم ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ چیئرمین کے پی ٹی کو بلانے کا کہا تو علی زیدی کو آگ لگ گئی۔ سعید غنی کی قادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ قادر پٹیل نے کہا کہ اربوں روپے کی ہیر پھیر کی گئی، جلد پورٹ اینڈ شپنگ پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، جو شخص یوسی کا الیکشن ہار گیا اسے وفاقی وزیر بنادیا گیا۔

وفاقی وزير علی زيدی نے ٹویٹ میں ونسٹن چرچل کا قول نقل کردیا، لکھا ہر بھونکنے والے پر پتھر پھينکيں گے تو اپنی منزل تک نہيں پہنچ سکتے۔

این سی او سی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ، ديوار پر تاثرات میں لکھا، عالمی وباء میں این سی او سی نے مشکل حالات میں قوم کی رہنمائی کی۔

ملک بھر ميں کرونا کے ايکٹيو کيسز اور اموات ميں کمی، صحتياب ہونے والوں کی تعداد ميں اضافہ، 24 گھنٹوں ميں ريکارڈ 11 ہزار 471 افراد نے کرونا کو شکست دی۔ صرف 3 ہزار 387 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، 68 افراد لقمۂ اجل بنے۔

اگر ہم ايس او پيز عملدرآمد کرتے رہے تو جلد اسپتال ويران ہوجائيں گے، وزير اطلاعات شبلی فراز کی اسلام آباد پولی کلينک کے دورے پر ميڈيا سے گفتگو۔ کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آںا شروع ہوچکے ہيںم وزيراعظم نے بروقت حکمت عملی اپنائی، دنیا آج اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

کرونا پر ايسے قابو پانا چاہتے ہيں کہ کاروبار زندگی بھی چلتا رہے، وفاقی وزير منصوبہ بندی اسد عمر کی اسلام آباد ميں اسپتال کے دورے پر ميڈيا سے گفتگو۔ کہا ريکارڈ 40 دن ميں 250 بيڈز کا کرونا اسپيشلائزڈ اسپتال تعمير کرنا اين ڈی ايم اے کا کارنامہ ہے۔

ایف بی آر میں بڑی تبدیلی، چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ممبر کسٹم جاوید غنی کو 3 ماہ کيلئے چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

کراچی والوں کو دن ميں چین نہ رات کو آرام، کے اليکٹرک کی سخت گرمی میں رات کے وقت بھی غیراعلانیہ طویل لو ڈشیڈنگ، بڑے بے چين اور بچے بِلکتے رہے، کراچی کی خاتون حکومت اور کے اليکٹرک پر پھٹ پڑيں۔

کراچی ميں مون سون سيزن قریب آگيا، محکمہ موسميات کی 6 جولائی سے بارش کی پيشگوئی۔ سارا سال سونے والی انتظاميہ کو اب نالوں کی صفائی ياد آگئی۔ محمودآباد کے برساتی نالے کی صفائی کا کام جاری، دو دن ميں صفائی انتظاميہ کے بس سے باہر، عالمی بینک نے 38 برساتی نالوں کی صفائی کيلئے ایک ارب روپے دے رکھے ہیں۔ بارش سے کراچی سٹی کورٹ ميں اہم دستاويزات ضائع ہونے کا خدشہ، درجنوں فائليں کھلے آسمان تلے پڑی ہيں۔

ايبٹ آباد، حويلياں اور گردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو روز تک جاری رہے گا۔ کوہاٹ ميں بھی ابر رحمت برس پڑا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد ميں مون سون کی پہلی بارش سے چہرے کھل اٹھے، لوگ رين واک کيلئے نکل پڑے۔

کراچی کا اسٹريٹ کرمنل، چھينے گئے موبائل سے ہی گرفتار، سولہ مئی کو اورنگی ٹاؤن ميں ملزم رحيم خان عرف ڈاکٹر نے ڈکيتی میں مزاحمت پر دانش نامی نوجوان کو قتل کيا، مقتول سے چھينا گيا فون ٹريس کرکے پوليس نے ساتھی سميت گرفتار کرليا۔

امريکا ميں کرونا کے وار جاری۔ 54 ہزار سے زائد نئے کيسز رپورٹ، برازيل ميں 1264 اور بھارت ميں 444 اموات۔ ميکسيکو ميں بھی 700 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ دنيا بھر ميں کرونا متاثرين کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

انگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئے پاکستان کرکٹ ٹيم کی تيارياں جاری، کھلاڑيوں کا ٹريننگ کيساتھ فٹنس پر بھی فوکس۔ انگلينڈ پہنچنے پر محمد حفيظ سميت 6 کھلاڑيوں کے کرونا ٹيسٹ لے لئے گئے، منفی آنے پر اسکواڈ کا حصہ بنيں گے۔

آواز میں سوز، منفرد انداز، وادی مہران کی پہچان، الن فقير نے بھٹائی کے کلام سے اردو ملی نغمے تک جو گايا امر ہوگيا۔ صدارتی ايوارڈ يافتہ صوبی گلوکار کو ہم سے بچھڑے 20 برس ہوگئے، جداگانہ انداز اور آواز کے شیدائی کم نہ ہوئے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں