Home » سیاسی عزائم لیکرپی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا،شمعون عباسی

سیاسی عزائم لیکرپی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا،شمعون عباسی

by ONENEWS

فائل فوٹو

اداکار، ڈائریکٹر واسکرین رائٹر شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سیاسی عزائم لیکر شمولیت اختیار نہیں کی۔

شمعون عباسی نے کہا کہ میڈیا کے بہت سے معاملات کافی عرصے سے نظر انداز ہورہے تھے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے معاہدہ نہیں کیا جاتا، بہت سے اداکاروں ، ٹیکنیشنز یا پروڈکشن سائیڈ کے افراد کو ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا، اس میں بہت سارے غریب لوگ بھی شامل ہیں تو انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی کا حصہ بننے کی خبر کے بعد سماء ڈیجیٹل نے اُن سے رابطہ کیا، اداکار نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی مقاصدکیلئے جوائن نہیں کیا، میرا شعبہ میڈیا ڈویلپمنٹ ہے جہاں مجھے انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ سندھ کے صدرکی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ فلم انڈسٹری اورمیڈیا کے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر ڈسکس کیا ہے کہ انہیں کن مسائل کا سامنا ہے اورحل کیلئے کیا چاہتے ہیں تو اس سارے مکینزم کو نیشنل کونسل تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میوزک، تھیٹرز، ڈرامہ انڈسٹری، ٹی وی، فلم سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی توجہ دی جا رہی ہے کہ ان کے تمام معاملات کو حل کیا جائے ، حکومت پر زور دیا جائے کہ یہ شعبہ جات کافی عرصے سے نظراندازہورہے ہیں تو ان انڈسٹریزکو بھی نیشنل انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔ اداکاروں کو قرض ملتا ہے نہ ہی گاڑیاں یا کریڈٹ کارڈز، یہ بھی پاکستان میں ایک بہت بڑامسئلہ ہے،اس کے علاوہ موسیقاروں، ٹیکنیشنز، اداکاروں اور پروڈیوسرز کے تمام مسائل کو حل کیاجائے۔

شمعون عباسی کا ماننا ہے کہ پاکستان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ناظرین باہرکی سیریزکو دیکھنا پسند کرتے ہیں توسرمایہ باہر جارہا ہے۔ ہم صرف ڈراما دکھاتے ہی تو اس میں یکسانیت ہوتی ہے، ضرورت ہے کہ ہم او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کارواں فلم فیسٹول 20021 میں ڈائریکٹر، ایکٹرز، سینماٹوگرافرز، اداکاروں سمیت سب کوایک جگہ جمع کررہے ہیں جہاں انہیں ایوارڈز دیے جائیں گے اور ان کا کام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز تک لے کرجائیں گے تا کہ وہ صرف یو ٹیوب پر ہی نہ پھنسا رہے اور ان کا انٹرنیشنل پورٹ فولیوبننا شروع ہوجس کے بعد گورنمنٹ کے ساتھ مل کر ان کیلئے کچھ کیا جائے۔

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اور اس سے مطمئن ہونے کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر شمعون نے جواب دیا کہ حکومت نے جب سے اقتدارسنبھالا، اسے بہت سے بڑے خارجی مسائل کا سامنا ہے، ملک کو چلانا سیاسی معاملہ ہے جس کیلئے مختلف شعبے کام کررہے ہیں لیکن شوبز میں کوئی سیاسی زاویہ نہیں ہوتا ، اس کیلئے ونگز بنائے جاتے ہیں جس میں شامل لوگ مسائل کا حل لیکرتے ہیں، اسی لیے مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ۔ اچھی بات یہ ہے ہم نے سینما پالیسی کے حوالے سے چند تجاویز دی تھیں جنہیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کی جانب سے سنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں ڈویلیپمنٹ ونگز ہیں جس میں بیوروکریٹس کے بجائے ٹیکنو کریٹس مل کرکام کرتے ہیں۔ ہم نے 2 ماہ کے عرصے میں کاروان فیسٹول متعارف کروایا جبکہ او ٹی ٹی چینل لانے پربھی کام ہورہا ہے۔

.

You may also like

Leave a Comment