Home » سوشل میڈیا پرخفیہ ایجنسی(سی آئی اے) کا مذاق بن گیا

سوشل میڈیا پرخفیہ ایجنسی(سی آئی اے) کا مذاق بن گیا

by ONENEWS

فوٹو: اے ایف پی

نئے سال 2021ء کے موقع پر کسی بڑے ادارے کی جانب سے پہلی تبدیلی سامنے آگئی اور یہ کسی کار برانڈ، ویب سروس، ریستوران کی بجائے امریکا کی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے آیا، جس نے اپنی ویب سائٹ اور لوگو کو تبدیل کردیا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین کو مذاق کا سامان مل گیا۔

امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے نئے ملازمین کو راغب کرنے کی کوشش میں اپنی ویب سائٹ کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور ایک نیا لوگو ترتیب دیا ہے۔

سی آئی اے ریاست ہائے متحدہ امریکا کا جاسوسی ادارہ ہے،جو ملک کے اندر اور ملک سے باہر پوری دنیا میں امریکی مفادات کا تحفظ کرتاہے، اگرچہ اس میں مرد کے زیر اقتدار ہونے کی تاریخ ہے لیکن موجودہ سی آئی اے ڈائریکٹر ایک خاتون ہیں بلکہ ایجنسی کی پانچوں برانچوں کی سربراہ خواتین ہی کر رہی ہیں۔

سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپل نے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو ایک بیان میں بتایا کہ انہیں امید ہے کہ نئی ویب سائٹ لوگوں لوگوں کو یہاں کے متحرک ماحول کی جانب راغب کرے گی جو ان کا منتظر ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی ایک ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر اپنی نئی آسامیوں کی تشہیر کر رہی ہے۔

سی آئی اے کے نئے لوگو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تو اس پر متعدد صارفین نے مزاحیہ میمز کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے کسی نے خفیہ ایجنسی کے لوگو کو میوزک ویب سائٹ سے مخاطب کیا تو کسی نے میمز شیئر کیں۔

You may also like

Leave a Comment