Home » سندھ حکومت کا3 اہم جےآئی ٹیزپبلک کرنےکافیصلہ،مرتضیٰ وباب

سندھ حکومت کا3 اہم جےآئی ٹیزپبلک کرنےکافیصلہ،مرتضیٰ وباب

by ONENEWS


عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں پيپلز پارٹی کی قیادت کا ذکر نہیں

پیپلزپارٹی رہنماء مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پبلک کی جائے گی،عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں پيپلز پارٹی کی قیادت کا ذکر نہیں،جے آئی ٹیز میں جن کے خلاف واویلا کیا گیا،اُن کے خلاف کچھ نہیں ہے۔

جمعہ کی دوپہر سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء مرتضیٰ وباب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصيت ہے کہ کوئی وزير اپنے محکمے کی بات نہيں کرتا،وزراء کو پريس کانفرنس کرنے اور ٹوئٹر پر جانے کی جلدی ہوتی ہے،سمجھ نہيں آرہا کہ پاکستان کے اہم فيصلے کون کررہا ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ پتہ نہیں زلفی بخاری کی پاکستان کی سیاست میں کیاخدمات ہیں، علی زیدی نےکل پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پرالزامات لگائے، علی زیدی نےکل پی آئی اےپربھی بات کی، علی زیدی نےاسمبلی میں جھوٹ بولا،ان سےاستعفیٰ کامطالبہ کرتےہیں۔

علی زیدی کے الزامات پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے تینوں جے آئی ٹی پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو تینوں جے آئی ٹیز محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ پر لگا دی جائیں گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پبلک کی جائے گی۔

مرتضیٰ وباب نےبتایا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں پيپلز پارٹی کی قیادت کا ذکر نہیں،جے آئی ٹیز میں جن کے خلاف واویلا کیا گیا،اُن کے خلاف کچھ نہیں ہے۔

انھوں نےیہ بھی کہا کہ ہم نےکہاہےکہ عزیربلوچ سےجن کےروابط تھےان سےتفتیش کی جائے، سندھ کےسابق وزیرداخلہ سےپوچھ لیں ان کاکیارول تھا، ان کی اہلیہ اس وقت وفاقی حکومت کاحصہ ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسمبلی ميں چئيرمين پيپلزپارٹی پرالزام لگاتے ہيں،بلاول بھٹو نے جب پہلا اليکشن لڑا تواثاثےاورٹيکس ريٹرن جمع کرايا گيا۔

Sindh government Show jit,Sindh government Jit public,murtaza wahab ,jit public,Murtaza wahab Jit, sindh jit public , jit latest news , sindh government latest update



Source link

You may also like

Leave a Comment