Home » سردارتنویرالیاس خان نےآزادکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہی بڑا اعلان کردیا

سردارتنویرالیاس خان نےآزادکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہی بڑا اعلان کردیا

by ONENEWS

سردارتنویرالیاس خان نےآزادکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہی بڑا …

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاونِ خصوصی اورپاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنماسردارتنویرالیاس خان نےآزادکشمیر میں عوامی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا،اُنہوں نےتحریک انصاف یوتھ ونگ  کی جانب سےاستقبالیہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ آزادکشمیر کےنوجوان عمران خان کی خواہش اوراُنکی قیادت میں سیف اللہ نیازی کی حکمت عملی کے مطابق تبدیلی کی ہوا چلا دیں،آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کو اکیلے کلین سویپ کرنا چاہیے،کسی سےاتحادکرنایانہ کرناپارٹی قیادت کی صوابدیدپرہے،پارٹی ٹکٹ بکیں گےنہیں بلکہ میرٹ پردیئےجائیں گے،میری موجودگی میں نوجوانوں کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکے گا۔

اس موقع پرراجہ مصدق خان ،راجہ سبیل ریاض،عامر جمیل،سردارمحمد علی ، ثاقب کیانی،ولید میر ،سردارعاصم اختر ۔یاسرمشتاق جنرل سیکریٹری پونچھ۔عثمان کاشر صدر بھمبر۔چوہدری عاقب صدر میرپور۔انس اشفاق صدر سدھنوتی،سید مدثر ،عدنان گیلانی،راجہ وقاص ،عابد وحید ،عامر روشن،رئیس ترین،اشرف نگار  اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اسلام آبادچیمبرآف کامرس کےنوجوان صدرسراریاسر الیاس خان نے بھی خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر مظلوم اور محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی، اس وقت پوری ریاست میں نا اہل حکومت کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے ،سرکاری ملازمین سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں لیکن ن لیگی حکومت اپنی نا اہلی اور کرپشن چھپانے کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں  تحریک انصاف پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کی سب سے بڑی اور توانا آواز ہے ،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی ساڑھے چار سالہ انتہائی مایوس کن کارکردگی نے نوشتہ دیوار لکھ دیا ہے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ، لائن آف کنٹرول کے متاثرین اور نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،نوجوان اس خطے کی قوت اور ہمارے دست و بازو ہیں ،اپنی نوجوان نسل کے لئے ایسے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے کہ ماضی کی تمام محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ جنت نظیر خطے کو سیاحتی لحاظ سے اس نہج پر لیجایا جائےگا کہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح خطے کی قدرتی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے،وفاق نےمشکل حالات کے باوجود  آزاد کشمیر کا بجٹ دگنا کیا لیکن کرپٹ اور نکمی حکومت نے پھر بھی کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا ،الیکشن میں کامیابی کے بعد  آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

مزید :

علاقائیآزادکشمیرمظفرآباد

You may also like

Leave a Comment