Home » سابق شوہر کے الزامات پروینا ملک کا جواب

سابق شوہر کے الزامات پروینا ملک کا جواب

by ONENEWS

تصویر:سماء ڈیجیٹل

سابق شوہراسد خٹک کی جانب سے بچوں کے معاملے پرالزامات اور 50 کروڑ روپے پرجانے کا نوٹس ملنے کے بعد اداکارہ وینا ملک کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ وینا نے ٹوئٹرپردعویٰ کیا ہے کہ 25 ستمبر2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔

وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا تھا کہ کہ وینا نےدونوں بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کیا ،بچوں کی واپسی کیلئے بہت صبر کیا مگراب پیمانہ لبریز ہوچکاہے۔

جمعرات 12 نومبرکو ٹویٹس اور ویڈیوبیان میں اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود بچوں سے ملنے دیا نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر قانونی راستہ اپنانا پڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیے گئے۔ دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لائیں، عدالت میں جواب کورٹ دینا ہوگا کہ 2 امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہوئے۔ پاکستانی حکومت کہاں ہے۔

اسد خٹک نے ٹوئٹر پيغامات ميں دبئی کی عدالت کےاحکامات شيئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عدالت نے ان کے حق ميں فيصلہ ديا مگر وينا ملک غيرقانونی طورپر ابرام اسد اور امل اسد کو پاکستان لے آئيں۔

وینا ملک اور اسد خٹک کے راستے جدا؟

اسد نے وينا ملک کا ايک مبينہ آڈيو کلپ شيئر کرتے ہوئے ان پر دھمکياں دينے کا الزام بھی عائد کيا۔ آڈیو کلپ میں انتہائی نازیبا زبان کا استعمال سنا جاسکتا ہے۔

وینا ملک کی ٹویٹس پرثانیہ مرزا کا نامناسب جواب

سنگین نوعیت کے الزامات کے بعد وینا نے 2017 میں اسد خٹک سے لی جانے والی طلاق کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے بچوں کی سرپرستی کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے بچوں کی سرپرست وہی ہیں۔

جواب میں اسد نے دبئی کی عدالت کی دستاویزات شیئرکرتے ہوئے لکھا ” تصویر میں دبئی کورٹ کے آرڈرز لگے ہیں، کورٹ کا میرے حق میں فیصلہ “۔

اس پر وینا نے بھی دستاویز شیئرکرتے ہوئے لکھا ” دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ہے”۔

اسد خٹک کے مطابق انہوں نے بچوں کی غيرقانونی منتقلی اور پاسپوڑ جاری کیے جانے کے خلاف ايف آئی اے، وزارت داخلہ، اماراتی اورامريکی سفارت خانے ميں درخواستيں جمع کرادی ہیں۔

ڈیڑھ سال کی خاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے اسد خٹک نے لکھاتھا کہ نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ ہراتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلوائیں۔

اسد خٹک نے ان نامور لوگوں اور علماء کے نام نہیں بتائے جن کے کہنے پر وہ خاموش تھے البتہ دونوں کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا تھا۔

بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اور متنازع فوٹو شوٹس سے شہرت حاصل کرنے والی وینا ملک نے اچانک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں اسد خٹک سے شادی کی تھی۔

دوسری جانب سماء نیوز کے مطابق وينا ملک کے وکيل کا موقف ہے کہ اسد خٹک نے وينا ملک سے کاروبار کے ليے 8 کروڑ روپے ليے تھے، طلاق کے بعد جب وينا ملک نے رقم واپس مانگی تو سابق شوہر نے بچوں کی تحويل کا معاملہ اٹھاديا۔

انہوں نے کہا کہ وینا ملک پر بچوں کو دبئی سے غيرقانونی طور پرپاکستان لانے کا الزام غلط ہے، دونوں بچے عرصے سے وينا کے پاس ہيں۔

.

You may also like

Leave a Comment