Home » رات9بجے کی ہیڈلائنز: مرتضیٰ وہاب کا علی زیدی کو چیلنج

رات9بجے کی ہیڈلائنز: مرتضیٰ وہاب کا علی زیدی کو چیلنج

by ONENEWS


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات پر یقین رکھتا ہے، ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اجلاس کا اعلاميہ جاری۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار۔ اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پر سيکيورٹی اہلکاروں کو شاباش۔

چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ کی سربراہی ميں انتظامی کمیٹی کا بڑا فیصلہ، ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ارشد ملک نے العزيزيہ ريفرنس ميں نواز شريف کو 7 سال کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، انصاف کا تقاضا ہے نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے۔ مريم نواز نے فیصلے کو سچ کی فتح قرار دے دیا۔ لکھا آج نواز شریف کے دامن پر لگا بڑا داغ دھل گیا۔

جج ارشد ملک کی برطرفی پر حکومت کا ردعمل بھی آگيا۔ معاون خصوصی برائے شہزاد اکبر کا ٹويٹ۔ لکھا بلیک میل کیس کے 2 کردار تھے، ارشد ملک برطرف ہوگئے، دوسرا کردار مریم صفدر ہيں، جنہيں ابھی سزا ہونا باقی ہے۔ مریم نواز نے نازیبا وڈیو استعمال کرکے اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ارشد ملک کی تعیناتی شاہد خاقان عباسی نے کی تھی، شہباز گِل نے لکھا فیصلے کے بعد امید اور بھی زيادہ مضبوط ہوگئی ہے، مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے۔

سندھ حکومت کا عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلديہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی پبلک کرنے کا فیصلہ۔ مرتضیٰ وہاب کی پريس کانفرنس۔ کہا کہ علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی قیادت کا ذکر بتائیں، علی زیدی نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، علی زیدی کا پی آئی اے سے کیا تعلق ہے۔

شيخ رشيد کی وزارت ميں ايک اور ٹرين حادثہ، شيخوپورہ کے قريب شاہ حسين ايکسپريس مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، 20 افراد جان سے گئے، حادثے کی شکار کوسٹر ميں 30 تيس سکھ یاتری سوار تھے۔ وزير ريلوے نے انکوائری کا حکم دے ديا۔ وزيراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حادثے پر اظہار افسوس۔

بجلی آئے نہ آئے ريٹ تو بڑھيں گے، حکومت نے کراچی کے عوام پر بجکلی گرا دی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فيصلہ۔ فی يونٹ  2 روپے 79 پيسے تک اضافہ کيا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کميٹی نے منظوری دے دی۔ لاک ڈاؤن نے روزگار تباہ کرديے، بل کيسے بھريں گے، عوام چکرا گئے۔

گرمی اور لوڈشيڈنگ کے ستائے کراچی والوں کيلئے اچھی خبر، 6 جولائی سے شہر قائد سميت سندھ بھر ميں مون سون کا طاقتور سسٹم داخل ہونے کا امکان۔ 7 جولائی کو کراچی ميں بادل جم کے برسيں گے۔ محکمہ موسميات نے خوشخبری سُنا دی۔ کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

گوجرانوالہ ميں وکلاء گردی، ٹريکٹر ٹرالی گاڑی سے ٹکرانے پر وکيل کا ڈرائيور اور ہيلپر پر بہمانہ تشدد، ڈرائیور اور ہیلپر رو رو کر معافی مانگتے رہے لیکن وکيل مبشر چيمہ کو ترس نہ آیا۔ ويڈيو سوشل ميڈيا پر وائرل۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ، لکھا وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی، سی پيک منصوبہ پاک چين دوستی کا مظہر ہے۔

چين کے ہاتھوں پٹنے والے فوجيوں کی ڈھارس بندھانے نريند مدی لداخ پہنچ گئے، بھارتی وزيراعظم اپنی بزدل سينا کے گن گاتے رہے، بولے دشمن نے بھارتی فوج کا غصہ ديکھ ليا، مودی جی نے بڑی بڑھکیں ماريں ليکن چين کا نام تک نہ لے سکے۔

ميرے والد کو گاڑی سے اُتار کر سينے ميں گولياں ماری گئيں، سوپور ميں شہيد بشير احمد کے بڑے بيٹے نے ہولناک انکشافات کر دیئے۔ کہا گاڑی پر کسی قسم کا کوئی نشان نہيں تھا، ثبوت ہوتا تو پوليس اُسی دن دکھا دیتی، بيان بدلنے کیلئے ہم پر دباؤ ڈالا جائے گا، ميرے والد کی موت کشمير ميں بھارت کے خاتمے کی ابتداء ہوگی، ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

دو بچوں کی خودکشی کے بعد پب جی گیم پر پابندی، فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرديا گيا۔ وقار ذکاء نے درخواست دے دی۔ کہتے ہيں پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ویڈيو گیم کا ورلڈ کپ ہورہا ہے، ساری اسپانسر شپ ختم ہو جائے گی، پاکستان، الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

انگلينڈ کے خلاف سيريز کي تيارياں۔ ووسٹر شائر ميں قومی ٹيم کا اِن ڈور جم سيشن۔ کھلاڑيوں کا فزيکل فٹنس پر زور۔ وقار يونس کہتے ہيں کھلاڑی فٹ ہيں، انگلينڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس ديں گے۔



Source link

You may also like

Leave a Comment