Home » رات9بجے کی ہیڈلائنز: مائنس تحریک انصاف نظرآرہا ہے، شاہدخاقان عباسی

رات9بجے کی ہیڈلائنز: مائنس تحریک انصاف نظرآرہا ہے، شاہدخاقان عباسی

by ONENEWS


ملکی سياست ميں مائنس ون کی گونج تھم نہ سکی، ليگی رہنماؤں کو حکومت جاتی ہوئی نظر انے لگی۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہيں فرینڈز آف خان کی رخصتی قریب ہے، مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے، کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ رانا ثناء اللہ بولے عوام کے منہ سے نوالہ چھيننے والوں کے دن گنے جاچکے، مينڈيٹ لے کر ايک بار پھر ايوان ميں آئيں گے۔ احسن اقبال نے کہا حکومت نے اپنی نالائقی اور کرپشن سے خود کو مائنس کردیا۔

ملک کی تباہی کے ذمہ دار وہی ہیں جو آج ماتم کررہے ہیں۔ وزيرخارجہ شاہ محمود قريشی کی سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو، حکومت میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی میں ایک ہی لیڈر ہے، اُس کا نام ہے عمران خان، ہميں اپنی کارکردگی کا احساس ہے، مزید بہتری لارہے ہيں۔

ملک میں کوئی بھی جعلی پائلٹ اب جہاز نہیں اڑا رہا، عوام بے خوف ہوکر فضائی سفر کریں۔ وفاقي وزير شبلي فراز اور علي زيدی کی پريس کانفرنس۔ علی زيدی نے پی آئی اے کی تباہی کا ذمہ دار مشاہد اللہ خان کو ٹھہرا ديا۔ کہا پی آئی اے میں 236 افراد مشکوک طریقے سے بھرتی کئے گئے۔ شہزاد اکبر بولے 28 پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق تحقیقات مکمل ہوچکیں، سول ایوی ایشن لائسنس اتھارٹی کے 5 سرکردہ افراد کو معطل کرديا گيا۔

اتحادیوں سے بگڑتے تعلقات یا مستقبل کی صف بندی، پنجاب اسمبلی میں عددی برتری قائم رکھنے کیلئے بُزدار سرکار متحرک۔ اپوزيشن اراکين سے رابطے شروع کر ديے۔ شوکاز نوٹسز کے باوجود ن لیگ کے 6 اور پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تیسری ملاقات۔ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی يقين دہانی کرادی۔

کيا جيالے چيئرمين کو بھی اپنے گھونسلوں کی فکر پڑ گئی، بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں سے ویڈیو لنک ملاقات۔ بجٹ، پارٹی امور اور ديگر صورتحال پر تبادلہ خیال۔ کہا دو سال میں عمران خان نے سوائے الزام تراشیوں کے کچھ نہیں کیا، عوام کو عمران خان کے علاوہ ہر آپشن قبول ہے، نااہل حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔

چین سے پٹائی اور پاکستان کا خوف، مودی سرکار پاک چین فوبیا کا شکار ہوگئی، گلگت بلتستان میں پاک فوج کے اضافی دستے اور اسکردو ایئربیس چین کے زير استعمال ہونے کے بے بنياد دعوے۔ آئی ايس پی آر نے دونوں الزامات مسترد کردیئے۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کہتے ہيں جھوٹی خبريں سُنا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے نہيں ہٹائی جاسکتی۔

مقبوضہ کشمير ميں بھارتی فوج کے ہاتھوں نانا کی شہادت کے کربناک مناظر۔ ننھے اياد نے مظالم کیخلاف دنيا کے سامنے گواہی دے دی۔ آنکھوں ديکھا حال دنيا کو بتا ديا۔ اياد کی تصوير پر تُرک اور عرب ميڈيا پر سرخياں، ليکن مغربی ميڈيا نے چپ سادھ لی۔

پنجاب کے نجی اسکولوں ميں ہراسانی کے واقعات۔ وزير تعليم مراد راس نے معاملے کو انتہائی سنجيدہ قرار دے ديا کہا صرف لڑکيوں ہی نہيں لڑکوں کے اسکولوں سے بھی شکايات آ رہی ہيں۔ ایسی بچیاں سامنے آئیں جو بات کرتے ہوئے رو پڑیں، معاملے پر خاموش نہيں بيٹھيں گے، نيا ايکٹ لا رہے ہيں، ملوث اساتذہ کو بے نقاب کيا جائے گا۔

سيالکوٹ ميں اوباش نوجوانوں کو لڑکی کو چھيڑنا مہنگا پڑگيا۔ سابق ناظم نے تھانيدار اور شہريوں کی موجودگی ميں لڑکوں کو گھر پر بلايا اور چپل سے پٹائی کر دی۔ خبر ميڈيا پر چلی تو پوليس نے بھی ايکشن لے ليا، سابق یوسی ناظم گرفتار۔

بچوں کو اغواء کرکے بھيک منگوانے کا گھناؤنا دھندا۔ پشاور پوليس نے 11 ماہ قبل ہنگو سے اغواء بچی کو بازیاب کرلیا۔ گداگر گينگ کی 2 خواتین سمیت چار کارندے گرفتار۔ والدين بیٹی کی واپسی پر آبديدہ ہوگئے۔

لٹ گئے، برباد ہوگئے، مزيد لاک ڈاؤن برداشت نہيں کرسکتے۔ کراچی کے تاجروں نے کل سے مارکيٹيں کھولنے کا اعلان کرديا۔ کہا يہ لاک ڈاؤن نہيں معاشی کريک ڈاؤن ہے، سندھ حکومت بتائے تاجروں سے ہزاروں روپے جرمانے لئے گئے ليکن رسيديں نہيں دی گئيں، پيسہ کہاں گيا۔

کرونا وباء کے دوران قربانی کيسے کی جائے۔ مفتی منيب الرحمان کی کراچی ميں علمائے کرام کے ساتھ پريس کانفرنس۔ کہا عوام اجتماعی قربانی کو ترجیح ديں، مویشی منڈیاں آبادی سے دور لگائی جائیں، بیمار جانور منڈیوں میں نہ لائے جائیں، اللہ کا شکر ہے کراچي ميں آج قرباني پر کوئي جبر نہيں، کھالوں کے سلسلے ميں دینی مدارس اور دینی تنظیموں کو ترجیح دی جائے۔

ایبٹ آباد ميں ٹريفک حادثہ، جيب کھائی ميں جاگرہی، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ کی تحصيل تُنگی ميں کار نہر ميں جاگری، حادثے ميں خاتون 2 بچوں سميت جاں بحق، والد کو بچا ليا گيا، ڈوبنے والی ايک بچی کی تلاش جاری

دو ہزار سولہ کا دورۂ آسٹريليا، ٹپس دينے پر يونس خان نے گلے پر چھری رکھ دی تھی، سابق پاکستانی کوچ گرانٹ فلاور کا تہلکہ خيز انکشاف۔ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں واقعے کو دہرا کر پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تیاریوں کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔



Source link

You may also like

Leave a Comment