0

ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال تک سزا اور مال کا پچاس فیصد جرمانہ آرڈیننس جاری

ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال تک سزا اور مال کا پچاس فیصد جرمانہ …

مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں وکشمیر میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا گیا، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال تک سزا اور ذخیرہ کیے گے مال کے پچاس فیصد کے برابر جرمانہ ہو گا۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، آرڈیننس کا مقصد موجودہ صورتحال میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اعتدال رکھا ہے، آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں اشیاء ضروریہ کا مطلوبہ سٹاک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت نے آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈی ننس کے تحت اشیاء خوردونوش اور ادویات کے 30 آ ئٹمز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے لیے سزا کا تعین کیا گیا ہے،ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال تک سزا اور ذخیرہ کیے گے مال کے پچاس فیصد کے برابر جرمانہ ہو گا۔ آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ شدہ مال کو ضبط کرنے کے بعد نیلام کیا جاے گا،جس جگہ مال ذخیرہ کیا گیا ہوگا وہاں متعلقہ آفیسر بغیر وارنٹ داخل ہو کر مال ضبط کر سکے گا،ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔کمپنی، پارٹنرشپ یا کارپوریٹ باڈی کی صورت میں اسکے جملہ ڈائریکٹرز، مینجیرز اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جاے گی۔ ذخیرہ اندوزی کے مقدمہ کی سماعت خصوصی مجسٹریٹ کرے گا۔ مجسٹریٹ کو اختیار ہوگا کہ جہاں مال ذخیرہ کیا گیا ہو وہاں داخل ہو کر موقع پر ہی مقدمہ کی سماعت کرے گا۔

ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے غلط معلومات دینے والے افراد کو تین سال سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے شخص کو حکومتی خزانہ میں جمع ہونے والی رقم کے دس فیصد کے برابر ایوارڈ دیا جاے گا۔ ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کو دیگر نافذ شدہ قوانین پر فوقیت حاصل ہوگی۔ زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاررای عمل میں لائی جاے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، آرڈی ننس کا مقصد موجودہ صورتحال میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اعتدال رکھا ہے، آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں اشیاءضروریہ کا مطلوبہ سٹاک موجود ہے۔

مزید :

علاقائیآزادکشمیرمظفرآباد





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں