Home » دوپہر3بجےکی ہیڈلائنز:شيخوپورہ ٹرین حادثہ،15افرادجاں بحق

دوپہر3بجےکی ہیڈلائنز:شيخوپورہ ٹرین حادثہ،15افرادجاں بحق

by ONENEWS


ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا۔ ویڈیو اسکینڈل تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔

جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزيراعظم نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔ 6 جولائی کو مريم نواز ايک ويڈيو سامنے لائی تھيں جس ميں الزام لگايا کہ جج ارشد ملک نے دباؤ ميں آکر سزا سنائی۔ سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ ارشد ملک کو احتساب عدالت کے جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنایا گیا تھا۔

کینٹ ہاؤسنگ کالونی سيالکوٹ ميں موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کا الزام۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نيب کے سامنے پيشی۔ ڈيڑھ گھنٹے تک سوالات کے جوابات ديے۔ سوسائٹی پر لگنے والے فنڈز کا حساب۔ اہل خانہ، رشتہ دار اور حصہ داروں کی تفصیلات بھی طلب۔

چاہتے ہيں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے ليکن کیا ملک اس حکومت کا متحمل ہوسکتا ہے؟ سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کی ايل اين جی کيس کی سماعت کے دوران پيشی کے بعد ميڈيا سے گفتگو۔ کہا کہ عمران خان مائنس ون کی بات خود کرتے ہیں۔ مائنس ون ہمیشہ پارٹی کے اندر سے ہوتا ہے۔

‏مائنس مائنس کردی میں آپے مائنس ہوئی۔ جتنے مائنس ہو رہے ہیں وہ اپوزیشن میں ہورہے ہیں۔ حکومت کے تو سارے پلس ہورہے ہيں۔ سينيٹر فيصل جاويد کا جوابی وار۔ کہتے ہیں کہ حکومت میں عوام کیلئے احساس پلس ہو رہا ہے۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ مائنس ہورہی ہے۔ اپوزیشن کی پرانی دکانیں مائنس ہورہی ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا خميازہ سندھ اور پنجاب نے بھگتا ہے۔ ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو دو سو انتيس اور پنجاب کو چار سو تراسی ارب کم ديے گئے۔ بلاول بھٹو کی تنقيد۔ کہا کہ عمومی معاشی ابتری۔ کرونا کے باوجود سندھ کی ریونیو گروتھ پانچ عشاريہ چھ فيصد رہی۔

یورپین یونین کی جانب سے چھ ماہ تک پروازوں کی معطلی کا معاملہ۔ سربراہ پی آئی اے کا تمام شعبوں کو سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم۔ شکایت کی صورت میں متعلقہ شعبے کا سربراہ خود سيفٹی معاملات ديکھے گا۔ چودہ جولائی کو تمام شعبوں کے سربراہان رپورٹ پیش کریں گے۔

سب سے ذیادہ جعلی لائسنس امتحانات شاہد خاقان کے دور میں پاس کیے گئے۔ اس سے کم نوازشریف اور پھر پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہيں کہ یہ وہ دو جماعتیں ہیں جن کی کرپشن نے قومی ادارہ تقریبا تباہ کیا۔ قومی ادارہ تباہ کرکے مقابلے میں اپنی ائیرلائن کھڑی کی۔

عمران فاروق قتل کيس۔ ايف آئيمی اے کا بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ۔ جائیداد ضبطگی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع۔ ملزمان کو عدالت عمران فاروق کیس میں اشتہاری قرار دےچکی۔ وہ جان بوجھ کر روپوش ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ۔ تحقیقات میں اہم انکشافات۔ حملے کے باون سیکنڈز پر ماسٹر مائنڈ دہشت گرد سلمان مارا گیا۔ سلمان کا دیگر دہشتگردوں کو ليڈ کرتے ہوئے اندر جانے کا منصوبہ تھا۔ اس کے مارے جانے کے بعد باقی کارندے گھبرا گئے جس کے بعد آٹھ منٹ ميں تمام دہشتگردوں کا صفايا کر ديا گيا۔

کراچی پوليس چيف کہتے ہيں کہ شہر کے داخلی و خارجی راستے بند نہيں کرسکتے۔ دہشت گرد ايسے حملے کر سکتے ہيں۔ ہميں تيار رہنا ہوگا۔ حملے ميں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی ہے۔ نيا تنازع کھڑا ہوگيا۔ يہ گاڑی 10 ماہ پہلے ايک ڈرامے ميں نظر آئی تھی۔ ويڈيو تفتيشيمی حکام نے حاصل کرلی۔ تحقيقات جاری ہيں۔

پاکستان ميں کرونا وائرس سے مزيد اٹھہتر افراد جاں بحق سور تعداد چار ہزار پانچ سو اکياون تک پہنچ گئی۔ چار ہزار ستاسی نئے کيسز رپورٹ۔ دو لاکھ سولہ ہزار تين سو بياسی وائرس کا شکار۔ سندھ ميں اناسی ہزار، پنجاب ميں اٹھہتر ہزار، کے پی ميں ستائيس ہزار اور بلوچستان ميں دس ہزار سے زائد کيسز رپورٹ۔

جون کے وسط میں جتنے کیسز تھے آج کم ہیں۔ جولائی کے آخر تک کرونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے کم ہوگی۔ وفاقی وزير اسد عمر کہتے ہيں کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارورائیاں کیں۔ سندھ میں بالخصوص کراچی میں صورتحال میں بہتری نظر نہیں آرہی۔

کراچی کی اکتاليس يوسيز ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم۔ ضلع غربی کی چھ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ شہر ميں کاروباری مراکز کھل گئے۔ وزير صحت نے پروگرام نيا دن ميں کہا۔ کراچی ميں لاک ڈاون کا کوئی فائدہ نہيں ہوا۔ اب بھی لاکھوں کيسز ہونگے۔ شہر کو دو ہفتے بند کريں دو ہفتے کھوليں۔

لاہور ميں لاک ڈاؤن کيے گئے علاقے آج سے کھليں گے۔ مزيد سات علاقے سيل کرنے کيلئے فہرست تيار۔ واپڈا ٹاؤن کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز۔ ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو، مین بازار اور گرین سٹی بند ہونگے۔ پنجاب گورنمنٹ امپلائز ہاؤسنگ اسکیم اور جوہر ٹاؤن سی بلاک کا نام بھی شامل ہے۔

کراچی ميں پھر سے غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ کا عذاب۔ شہر بھر ميں دن اور رات کے وقت بدترين لوڈ شيڈنگ۔ کے اليکٹرک کے صارفين کو ادارے کی جانب سے الگ الگ پيغامات۔ کينپ پاور پلانٹ ميں خرابی اور مينٹيننس کا جواز۔ شہری کہتے ہیں کہ کہاں جائيں کس سے فرياد کريں، کوئی سننے والا نہيں۔

چھ جولائی سے کراچی سميت سندھ بھر ميں مون سون کا طاقتور سسٹم داخل ہونے کا امکان۔ سات جولائی کو کراچی ميں بادل جم کے برسيں گے۔ محکمہ موسميات والوں نے خبر دے دی۔ کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

شيخو پورہ ميں مسافر وين ٹرين کی زد ميں آگئی۔ حادثے ميں پندرہ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ ريسکيو ذرائع کے مطابق امدادی ٹيميں زخميو کو طبی امداد دينے ميں مصروف۔

اٹک میں کنویں کی صفائی کے دوران چھ مزدور جاں بحق۔ ريسکيو ذرائع کے مطابق صفائی کے دوران نکلنے والی زہریلی گیس موت کا سبب بنی۔ لاشوں کو نکالنے کيلئے ريسکيو آپريشن شروع۔ پوليس بھی موجود۔

رحيم يار خان ميں افسوس ناک حادثہ۔ موٹروے ايم فائيو پر تيز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ خاتون اور بچوں سميت چار افراد جاں بحق اور ايک زخمی۔ ريسکيو کے مطابق ڈرائيور کی آنکھ لگنے سے حادثہ پيش آيا۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج۔ فیصلے کو وقار زکا نے چیلنج کیا۔ کہتے ہيں کہ پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ویڈيو گیم کا ورلڈ کپ ہورہا ہے۔ ساری اسپانسر شپ ختم ہوجائے گی، پابندی سے پاکستان الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹيم کے مزيد چھ کھلاڑی انگلينڈ روانہ۔ محمدحفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ باقی ٹيم پہلے ہی انگلينڈ ميں پريکٹس ميں مصروف۔ گرين شرٹس کا انگريز حريفوں کے درميان پہلا ٹيسٹ پانچ اگست کو شروع ہوگا۔

موسيقی ميں چمٹے کے استعمال کو دوام بخشنے والے عالم لوہار کو بچھڑے اکتاليس سال گزر گئے۔ انہوں نے صوفيانہ کلام اور پنجاب کے گيتوں کو پوری دنيا تک پہنچايا۔ ان کا کلام جگنی کسی دور ميں بھی پرانا نہيں ہوا۔



Source link

You may also like

Leave a Comment