0

دوپہر 3بجےکی ہیڈلائنز: پنجاب میں آٹےکی قیمت کم نہ ہوسکی

دنيا بھر ميں جبری برطرفیاں رکوانے کیلئے حکومت پاکستان کی کوشش۔ عمران خان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم 8 جولائی کو عالمی فورم سے خطاب کریں گے۔ اہم مسئلے پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے۔

کراچی ميں موسلا دھار بارش اور کے ايم سی کے اڑتيس بڑے نالوں ميں لاکھوں ٹن کچرا۔ نالے صاف نہ ہوئے تو اس بار بھی سڑکيں تالاب بن جائيں گی۔ صفائی کيليے ايک ارب روپے مختص کرنے کے دعوے ليکن صفائی نہ کی جاسکی۔ شہری کہتے ہيں کہ انتظامیہ سارا سال سوتی رہی اب کيا ہوگا، سوال اٹھ گئے۔

کراچی ميں کل سے تيز بارش کا امکان۔ کراچی کے شہريوں کو کرنٹ لگنے سے بچانے کيلئے کے اليکٹرک نے کيا کيا؟ سوال کھڑے ہوگئے۔ کراچی ميں گزشتہ سال بھی بارشوں ميں کرنٹ لگنے کی وجہ سے پينتيس افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن ميں سے انيس اموات کا ذمہ دار نيپرا نے کے اليکٹرک کو ٹھہرايا تھا۔

کراچی ميں بدترين لوڈ شيڈنگ نے شہريوں کی زندگی اجيرن بنا دی۔ نہ دن کو چين نہ رات کو سکون۔ چوبيس گھنٹے ميں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بند۔ فالٹس کے نام پر گھنٹوں کی لوڈشيڈنگ ہوتی ہے۔ شہريوں کا صبر جواب دينے لگا۔

کے اليکٹرک والے ہر بار کہتے ہيں کہ اڑتاليس گھنٹے ميں لوڈ شيڈنگ ختم ہو جائے گی۔ ان کا ٹائم فريم کبھی ختم نہيں ہوتا۔ فردوس شميم نقوی کی سخت تنقيد۔ کہا کہ کے الیکٹرک نے اووربلنگ کی انتہا کردی۔ وفاق سے مطالبہ ہے کہ کے اليکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکے نئی کمپنيوں کو لائسنس ديا جائے۔

ملک ميں مون سون بارشوں کی انٹری۔ اسلام آبا، راولپنڈی، لاہور اور مری ميں بادل برس پڑے۔ بالائی علاقوں ميں تيز بارش۔ بلوچستان ميں بھی بارش کا سلسلہ جاری۔ کوہ سلیمان میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ژوب اور ہرنائی ميں سيلابی صورتحال، حفاظتی بند ٹوٹنے سے سيلابی ريلا شہر ميں داخل ہوگیا۔

پنجاب کابینہ آٹا سستا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کراسکی۔ بيس کلو آٹے کی تھيلے کی قيمت 850 روپے مقرر کی گئی۔ مارکيٹ ميں تھيلا آج بھی ايک ہزار تيس روپے ميں فروخت۔ نان بايوں نے روٹی اور نان کی قيمت بڑھا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری کارروائی کی ہدایت۔

نئے بجٹ کے بعد مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیمنٹ 20 روپے فی بوری مہنگی۔ ملتان ميں بھی دام بڑھ گئے۔ فيصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور ميں بھی قيمتوں ميں اضافہ۔

ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او اشتہاری قرار۔ نادرا کو شاہد الاسلام کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم۔ جائیداد ضبطگی کیلئے ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کا حکم۔

کورونا وائرس سے پاکستان ميں مزيد ترانوے افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کل تعداد چار ہزار سات سو بارہ ہوگئی۔ مزيد تين ہزار ايک سو اکيانوے افراد وائرس کا شکار۔ مجموعی طور پر دو لاکھ اٹھائيس ہزار سے زائد متاثر۔ سندھ ميں بانوے ہزار، پنجاب ميں اکياسی ہزار، کے پی ميں ستائيس ہزار اور بلوچستان ميں دس ہزار سے زائد کيسز رپورٹ۔

کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹرز نوکری سے مستعفی ہونے لگے۔ پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے اڑتاليس ڈاکٹرز نے نوکری سے استعفیٰ دیا۔ میو اسپتال میں کام کرنے والے چودہ ڈاکٹرز مستعفی۔ سروسز اسپتال، ليڈی ايچی سن، الائیڈ اسپتال، سول اسپتال بہاولپور، شیخ زید رحیم یار خان اور جناح اسپتال سے ڈاکٹرز نے ملازمت چھوڑی۔

دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ ستائس لاکھ کے قریب۔ پانچ لاکھ تيس ہزار سے زائد افراد ہلاک۔ برازيل ميں چونسٹھ ہزار اموات۔ روس ميں اموات کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی۔ بھارت ميں چھ لاکھ تريسٹھ ہزار افراد کورونا سے متاثر۔ چوبيس گھنٹوں ميں بھارت روس کو کيسز ميں بھی پيچھے چھوڑ دے گا۔

امريکا ميں ايک لاکھ بتيس ہزار اموات اور انتيس لاکھ سے زائد متاثر۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی ہے کہ کورونا کے ننانوے فيصد کيسز مکمل طور پر بے ضرر ہيں اور اُن کی کورونا پاليسی درست سمت ميں جا رہی ہے۔

انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز کی تيارياں جاری۔ قومی ٹيم کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ ميچ آج سے شروع ہوگا۔ کورونا ٹيسٹ منفی آنے کے بعد محمد حفيظ سميت چھ کھلاڑيوں نے قومی اسکواڈ جوائن کرليا۔ پريکٹس کی اجازت مل گئی۔

اٹالين فٹبال ليگ ميں کرسٹيانو رونالڈو کی يوونٹس کا چوکا۔ ٹورينا کو چار ايک سے ہرا ديا۔ رونالڈو کا فری کک پر شاندار گول۔ رونالڈو ساٹھ سال بعد کلب کيلئے ايک سيزن ميں 25 گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔ يووينٹس مسلسل نويں بار اٹالين ليگ کا ٹائٹل جيتنے کےلئے فيورٹ۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں