0

دوپہر 3بجےکی ہیڈلائنز: علی زیدی کی تنقیدپر پیپلزپارٹی کا شورشرابہ

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی رہنماؤں سے رابطہ۔ ٹوئٹر پيغام ميں لکھا کہ بھارت کو باز آنا چاہیے، بھارتی اقدام جنوبی ایشیاء کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق صلب کرنے سے روکنا ہوگا۔ پہلے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی کوشش کی پھر 25 ہزار بھارتیوں کو ڈومیسائل جاری کیا۔ يہ اقدام عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

چين کے آگے بھيگی بلی بنے بھارت کی مقبوضہ کشمير کے نہتے معصوم عوام پر ظلم جاری۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد ميں سرچ آپريشن کی آڑ ميں مزيد دو کشميريوں کو شہيد کرديا گيا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتين، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کيا۔ گزشتہ روز اسی ضلع کے علاقے رونی پورہ ميں تين نوجوانوں کو شہيد کيا گيا تھا۔ ضلع بڈگام ميں راشٹريہ رائفلز کے کيمپ پر دستی بم سے حملہ کيا گيا ہے۔ دو دن ميں شہداء کی تعداد پانچ ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ايکسچينج حملے کی تحقيقات۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور موبائل پر کسی سے رابطے میں تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے حاصل کیے گئے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گئیں۔ دہشت گرد لياری ايکپريس وے کے راستے اسٹاک ايکسچينج پہنچے۔ کور کمانڈر کراچی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ۔ ڈی جی رینجرز اور کراچی پولیس چیف بھی اسٹاک ایکسچینج پہنچ گئے۔

مسئلہ کشمير اُٹھانے پر پاکستان کيخلاف نئی سازشيں کی جاتی ہيں۔ بھارت افغانستان ميں بھی امن نہيں چاہتا ليکن بھارت کو بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزيرخارجہ شاہ محمود قريشی کی نيا دن ميں گفتگو۔ کہا اپوزيشن رہنماؤں کو خطے کی صورتحال بيٹھنے کا کہا۔ ليکن اپوزيشن نے تمام توجہ بجٹ پر رکھی، ہر عام پاکستانی کورونا سے نجات چاہتا ہے۔

چيئرمين پيپلزپارٹی نے مجھے کرپٹ وزير کہا، میں چیلينج ديتا ہوں ايک روپے کی کرپشن کا ثبوت دے دیں۔ وفاقی وزير علی زيدی کا قومی اسمبلي ميں دھواں دار خطاب۔ کہا اپنے بچوں کو حرام نہیں کھلاتا۔ سوال اٹھائے کہ بھٹو کی جماعت لوٹ مار اور دہشت گردی کی جماعت کیسے بن گئی۔ خالد شہنشاہ کا قتل کس نے کیا۔ بینظیر بھٹو کا قاتل کون تھا۔ کہا جے آئی ٹی رپورٹس میں نے نہیں لکھی جس میں صاف صاف لکھا ہے کہ عزیر بلوچ کا پيپلزپارٹی سے تعلق تھا۔ اٹھاون لوگوں کے قتل کا اعتراف کيا۔ نثار مورائی کی تقرری فریال تالپور کی سفارش پر ہوئی۔ علی زيدی نے دوران خطاب عبدالقادر پٹيل، آغآ سراج درانی سميت سب کے نام ليے۔

علی زیدی کی تنقيد پر ايوان ميں شور شرابہ۔ پیپلز پارٹی ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اسپيکر نے دو بار علی زيدی کا مائيک بند کيا، نويد قمر کا جواب دينے سے انکار۔ کہا یہ کوئی ایوان کی عزت افزائی نہیں کر رہے۔ کوٹ اتار کر لڑائی کا چيلينج بھی کرديا۔

توشہ خانہ ريفرنس ميں۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر ديے۔ آئندہ سماعت پر پيش نہ ہوئے تو وارنٹ ناقابل ضمانت ہونگے۔ احتساب عدالت کا نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ۔ جج اصغر علی نے ريمارکس ديے۔ نواز شریف جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے۔ نواز شريف کے وارنٹ بھی بغير تعميل کے واپس آگئے۔ اشتہاری قرار دينے کی کارروائی شروع کی جائے۔

عدلیہ کيخلاف اشتعال انگیز تقریر۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آغا افتخار الدین کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ايف آئی اے کے حوالے کرديا۔ عدالت کا ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ جمع کروانے کا حکم۔

پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کا چیلنج قبول کرلیا۔ قومی اسمبلی ميں خطاب ميں کہا کہ مراد سعید جہاں بلائیں، جب بلائیں مناظرے کو تیار ہوں ليکن شرط يہ ہے کہ شکست کے بعد رونا نہيں ہے۔ مناظرے سے پيچھے ہٹنے نہيں دوں گا۔ ياد دلاتا رہوں گا۔

بجٹ منظور ہوچکا ہے۔ اب وقت آگيا ہے کہ رنجشيں بُھلا کر مشترکہ پلٹ فارم پر بيٹھ کر بات کريں اور آنے والے سال کو اصلاحات کا سال بنائيں۔ وفاقی وزير سائنس و ٹيکنالوجی فواد چوہدری کا قومی اسمبلی ميں اظہار خيال۔ کہا سيٹھوں اور سرمايہ داروں کو بہت مراعات دے ديں، اب نوجوانوں پر خرچ کرنے کا وقت ہے۔

ملک بھر ميں چوبيس گھنٹوں ميں کرونا سے ايک سو اٹھارہ اموات۔ مجموعی ہلاکتيں چار ہزار تين سو چار ہوگئيں۔ ايک دن ميں دو ہزار آٹھ سو چھیالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عید الاضحیٰ کے ليے جانوروں کی خريداری۔ مویشی منڈیوں ميں جانے کی مشروط اجازت۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ایس اوپیز جاری کر دیے۔ ماسک کے بغیر کوئی بھی منڈی نہیں آسکے گا، بچوں اور بوڑھوں کے داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔ مویشی منڈیاں عید سے پندرہ دن پہلے لگانے کی اجازت ہوگی۔

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ شمالی وزيرستان کے ساڑھے تين سالہ بچے ميں پوليو کی تصديق۔ رواں برس پولیو کیسز کی تعداد چھپن ہوگئی۔

شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلیے چھٹی بار پیش کش کردی۔ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے سرسٹھ فیصد سے زائد شئیرز اور انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کا پروپوزل ديا ہے۔ درخواست اسٹاک ايکسچينج کو بھيج دی گئی۔

مثبت ٹيسٹ آنے والے چھ کرکٹرز کے کرونا ٹيسٹ دوسری مرتبہ منفی آگئے۔ فخر، حسنین، محمد حفیظ، رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹيسٹ منفی آئے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑيوں کو انگلينڈ بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہيں۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں