0

دوپہر 3بجےکی ہیڈلائنز: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ

بیس کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر دو سو انسٹھ افراد کو زندہ جلایا گیا۔ المناک ترين سانحہ بلديہ فيکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ سماء کو مل گئی۔ دل دہلانے والے حقائق سامنے آئے۔ ایم کیوایم کے حماد صدیقی کے کہنے پر رحمان بھولا اور زبیر چریا نے بھتہ طلب کیا۔ رؤف صديقی نے مالکان کيخلاف ايف آئی آر درج کروا کر دباؤ ڈالا تھا۔ متاثرين کی امداد کے نام پر چھ کروڑ روپے لئے گئے۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ۔ سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے کتنے قتل کیے۔ کس کےکہنے پر کیے اور بھی کون کون سے جرائم کیے۔ تينوں جے آئی ٹی رپورٹس آج جاری کی جائیں گی۔

ایم کیوایم کارکنوں کا فیکٹری میں بلا روک ٹوک آنا جانا تھا۔ حماد صديقی نے پچيس کروڑ کے بھتے اور فيکٹری ميں شراکت کا مطالبہ کيا۔ بلديہ فيکٹری مالک ارشد بھائلہ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ويڈيو لنک کے ذريعے ريکارڈ بيان سماء کو مل گيا۔ فيکٹری مالکان نے بتايا تھا کہ بعد ميں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہیں۔ شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ سے دھکے دے کر نکال ديا گيا تھا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سماء کی خصوصی ٹرانسميشن ميں پہلی بار امريکا ميں بھائلہ برادران سے ملاقات کا احوال بتايا۔ کہا بھائلہ برادران نے مجھے بھتے يا دھمکيوں سے متعلق کچھ بھی نہيں بتايا۔ فاروق ستار بولے اب ديکھنا پڑے گا سندھ حکومت کا اتنے سالوں بعد جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے کے پيچھے کيا سياسی مفاد ہے۔ ايم کيو ايم کے سابق کنوينر بولے کہ دل نہيں مانتا جن ساتھيوں کيساتھ کام کيا۔ وہ ايسے سفاک عمل ميں ملوث ہوسکتے ہيں۔

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو۔ حليم عادل شيخ نے فاروق ستار کو آڑے ہاتھوں ليا۔ کہا ايم کيوايم کے بھتہ لينے کی کہانياں زبان زدعام تھيں۔ يہ آج معصوم بن رہے ہيں۔ اللہ کے پاس قاتلوں کی جے آئی ٹيز بنی ہوئی ہيں۔ عمران خان سے قاتلوں کا حساب کرنے کی اپيل بھی کری۔

جے آئی ٹی رپورٹس کوئی نئی نہيں ہيں۔ يہ پانچ سال پرانی ہيں۔ علی زيدی کو اب ہوش آيا ہے۔ وزير تعليم سندھ سعيد غنی کی سماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو۔ کہا جے آئی ٹيز ميں جن کے نام ہيں اُن سے تحقيقات ہوئيں۔ کون ذمہ دار ہے۔ اس کا فيصلہ عدالت کو کرنے ديں۔

تمام تيارياں مکمل۔ زرداری اور انور مجيد ويڈيو لنک پر موجود تھے ليکن فرد جُرم عائد نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت ميں جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ زرداری کے وکيل فاروق ايچ نائيک کی درخواست اور دلائل کے بعد عدالت نے فرد جُرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔ آئندہ سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آيا۔ بزدل فوج کی ايل او سی کے نکيال سيکٹر ميں بلا اشتعال فائرنگ۔ شہری آباديوں کو نشانہ بنايا۔ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان کا بھرپور جواب۔ دشمن کی چيک پوسٹوں کو تباہ کرديا۔ سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی۔ پاکستان کا سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج۔

کراچی ميں بجلی کی اعلانيہ اور غير اعلانيہ لوڈشيڈنگ۔ کئی کئی گھنٹے شہری شديد گرمی ميں اذيت کا شکار۔ فاروق ستار کی نيا دن ميں گفتگو۔ کہا کےاليکٹرک کی پرائيويٹائزيشن غلط ہوئی۔ يہ صرف منافع کمانے والا ادارہ بن چکا ہے۔ حليم عادل شيخ کی بھی کے اليکٹرک نمائندگان اور سندھ حکومت پر کڑی تنقيد۔ گورنر ہاؤس ميں بجلی کے مسئلے پر حاليہ ملاقات کا احوال بھی سنا دیا۔

چمن ميں افسوس ناک واقعہ۔ ٹرنچ روڈ پر زير زمين پانی کی ٹنکی کی صفائی کے لئے اُترنے والے سات افراد۔ ٹنکی ميں گيس بھرنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

کورونا سے لڑتے لڑتے معاون خصوصي برائے صحت ڈاکٹر مرزا خود کورونا ميں مبتلا ہوگئے۔ چوبيس گھنٹوں ميں تين ہزار تين سو چواليس نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ ايک دن ميں پچاس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ملک بھر ميں ايکٹيو کيسز پچانوے ہزار چار سو سات ہيں۔ ايک لاکھ اکتيس ہزار چھ سو انچاس افراد کورونا کو شکست دے کر صحتياب ہوچکے ہیں۔

دنيا بھر ميں کورونا کے وار جاری۔ امريکا ميں چواليس ہزار سے زائد نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔ برازيل ميں پانچ سو پينتيس۔ ميکسيکو ميں پانچ سو تيئيس۔ بھارت ميں چار سو اکيس افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

ملک بھر ميں بادلوں کا گرمی کے خلاف آپريشن جاری۔ کراچی ميں بھی آج برسات ہوگی۔ ٹھٹھہ ميں بارش شروع ہوگئی۔ حیدر آباد، سانگھڑ، دادو، ٹنڈوالہٰ یار۔ اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں رات گئے بادل برسے تھے۔

انگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئے اب تک کيا تيارياں ہوئيں؟ کھلاڑيوں کی کارکردگی جانچنے کے کیے ٹيم کومبی نيشن بنانے کيلئے دو دن پريکٹس ميچ۔ کوچز کی کرکٹرز پر گہری نظر۔ انگلينڈ کيخلاف حکمت عملی پر غور۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں